❮
❯
حدیث نمبر: 730
730/948 (صحيح) عن جابر قال: اشتكى النبي صلى الله عليه وسلم، فصلينا وراءه- وهو قاعد – وأبو بكر يسمع الناس تكبيره، فالتفت إلينا فرآنا قياماً، فأشار إلينا فقعدنا، فصلينا بصلاته قعوداً، فلمّا سلم، قال: " إن كدتم لتفعلوا فعل فارس والروم. يقومون على ملوكهم وهم قعود، فلا تفعلوا، ائتموا بأئمتكم، إن صلى قائماً فصلوا قياماً، وإن صلى قاعداً فصلوا قعوداً(1)".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو ہم نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی جبکہ آپ بیٹھے ہوئے تھے، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو آپ کی تکبیر سنا رہے تھے۔ آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے تو ہمیں کھڑا دیکھا، آپ نے ہمیں اشارہ کیا تو ہم بیٹھ گئے اور ہم نے بیٹھ کر آپ کی اقتدا میں نماز پڑھی۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”قریب تھا کہ تم فارس اور روم والوں جیسا کام کرتے، وہ اپنے بادشاہوں کے سامنے کھڑے رہتے ہیں اور وہ بیٹھے ہوتے ہیں، تو ایسا نہ کرو۔ اپنے اماموں کی اقتدا کرو، اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو، اور اگر وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 730