725/943 (صحيح) عن معاذ قال: أنا(1) رديف النبي صلى الله عليه وسلم فقال: " يا معاذ!"، قلت: لبيك وسعديك، ثم قال مثلها ثلاثاً: " هل تدري ما حق الله على العباد؟ [قلت: لا، قال: حق الله على العباد] أن يعبدوه ولا يشركوا به شيئاً". ثم سار ساعة، فقال: " يا معاذ!"، قلت: لبيك وسعديك، قال: " هل تدري ما حق العباد على الله عز وجل إذا فعلوا ذلك ؟ أن لا يعذبهم".سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: ”اے معاذ!“ میں نے عرض کیا: لبیک وسعدیک (میں حاضر ہوں اور خدمت کے لیے مستعد ہوں)۔ پھر آپ نے تین بار اسی طرح فرمایا، (پھر فرمایا:) ”کیا تم جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟“ (میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا:) ”بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں۔“ پھر آپ کچھ دیر چلے، پھر فرمایا: ”اے معاذ!“ میں نے عرض کیا: لبیک وسعدیک۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ جب بندے یہ کر لیں تو اللہ عزوجل پر بندوں کا کیا حق ہے؟ یہ کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔“