باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت
باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء
عن أسماءَ بنتِ يزيد الأنصاريَّةِ رضي الله عنها، قالت: كَانَ كُمُّ قَمِيص رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِلَى الرُّسْغِ. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی قمیص کی آستین کلائی (کے جوڑ) تک تھی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 518 پر گزر چکی ہے۔
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ القِيَامَةِ» فَقَالَ أَبُو بكر: يَا رسول الله، إنَّ إزاري يَسْتَرْخِي إِلاَّ أَنْ أَتَعَاهَدَهُ، فَقَالَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّكَ لَسْتَ مِمَّنْ يَفْعَلُهُ خُيَلاءَ». رواه البخاري وروى مسلم بعضه.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے تکبر سے اپنا کپڑا (زمین پر) گھسیٹا اللہ قیامت کے دن اس کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا ازار ڈھیلا ہو کر لٹک جاتا ہے، سوائے اس کے کہ میں اس کا خیال رکھوں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو تکبر سے ایسا کرتے ہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور مسلم نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور مسلم نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا يَنْظُرُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إزارَه بَطَرًا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ قیامت کے دن اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جس نے اترا کر اپنا ازار گھسیٹا۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 615 پر گزر چکی ہے۔
وعنه، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا أَسْفَل مِنَ الكَعْبَيْنِ مِنَ الإزْارِ فَفِي النار». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ازار کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو وہ آگ میں ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي ذر - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ثلاثةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ» قَالَ: فقَرأها رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ثلاثَ مِرار، قَالَ أَبُو ذرٍّ: خَابُوا وَخَسِرُوا! مَنْ هُمْ يَا رسول الله؟ قَالَ: «المُسْبِلُ، وَالمنَّانُ، وَالمُنْفِقُ سِلْعَتَهُ بِالحَلِفِ الكاذِبِ». رواه مسلم.
وفي رواية لَهُ: «المُسْبِلُ إزَارَهُ».
وفي رواية لَهُ: «المُسْبِلُ إزَارَهُ».
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین (قسم کے لوگ) ایسے ہیں جن سے اللہ قیامت کے دن نہ کلام کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔“ (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے) کہا: رسول اللہ ﷺ نے یہ (بات) تین مرتبہ پڑھی۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ ناکام ہو گئے اور خسارے میں پڑ گئے! اے اللہ کے رسول! وہ کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”(ازار) لٹکانے والا، احسان جتانے والا، اور جھوٹی قسم کے ذریعے اپنا سودا بیچنے والا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اپنا ازار لٹکانے والا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اپنا ازار لٹکانے والا۔“
وضاحت:
«الْمُسْبِلُ» : وہ شخص جو اپنا کپڑا لمبا کرے اور چلتے وقت اسے زمین تک لٹکائے، اور وہ ایسا تکبر اور غرور سے کرتا ہے۔ (النہایہ 2/339)
«الْمَنَّانُ» : وہ شخص جو کوئی چیز دے تو اس کا احسان جتائے، اور یہ قابلِ مذمت ہے۔ (النہایہ 4/366)
«الْمَنَّانُ» : وہ شخص جو کوئی چیز دے تو اس کا احسان جتائے، اور یہ قابلِ مذمت ہے۔ (النہایہ 4/366)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الإسْبَالُ في الإزار، وَالقَمِيصِ، وَالعِمَامةِ، مَنْ جَرَّ شَيْئًا خُيَلاءَ لَمْ ينْظُرِ الله إِلَيْهِ يَوْمَ القِيَامَةِ». رواه أَبُو داود والنسائي بإسناد صحيح.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسبال (کپڑا لٹکانا) ازار، قمیص اور عمامے میں ہوتا ہے، جس نے ان میں سے کوئی چیز تکبر سے گھسیٹی اللہ قیامت کے دن اس کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا۔“
(اسے ابوداود اور نسائی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود اور نسائی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وعن أَبي جُرَيٍّ جابر بن سُلَيْم - رضي الله عنه - قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا يَصْدُرُ النَّاسُ عَنْ رَأْيهِ، لا يَقُولُ شَيْئًا إِلاَّ صَدَرُوا عَنْهُ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قالوا: رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلامُ يَا رسول الله - مرّتين - قَالَ: «لاَ تَقُلْ: عَلَيْكَ السَّلامُ، عَلَيْكَ السَّلامُ تَحِيَّةُ المَوْتَى، قُلْ: السَّلامُ عَلَيْكَ» قَالَ: قُلْتُ: أنْتَ رسول اللهِ؟ قَالَ: «أنَا رسول الله الَّذِي إِذَا أصَابَكَ ضُرٌّ فَدَعَوْتَهُ كَشَفَهُ عَنْكَ، وَإِذَا أصَابَكَ عَامُ سَنَةٍ فَدَعَوْتَهُ أَنْبَتَهَا لَكَ، وَإِذَا كُنْتَ بِأَرْضٍ قَفْرٍ أَوْ فَلاَةٍ فَضَلَّتْ رَاحِلَتُكَ، فَدَعَوْتَهُ رَدَّهَا عَلَيْكَ» قَالَ: قُلْتُ: اعْهَدْ إِلَيَّ. قَالَ: «لاَ تَسُبَّنَ أحَدًا» قَالَ: فَمَا سَبَبْتُ بَعْدَهُ حُرًّا، وَلاَ عَبْدًا، وَلاَ بَعِيرًا، وَلاَ شَاةً، «ولاَ تَحْقِرَنَّ مِنَ المَعْرُوفِ شَيْئًا، وأَنْ تُكَلِّمَ أخَاكَ وَأَنْتَ مُنْبَسِطٌ إِلَيْهِ وَجْهُكَ، إنَّ ذَلِكَ مِنَ المَعْرُوفِ، وَارْفَعْ إزَارَكَ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، فَإنْ أبَيْتَ فَإلَى الكَعْبَينِ، وَإيَّاكَ وَإسْبَالَ الإزَار، فَإنَّهَا مِنَ المَخِيلَةِ. وَإنَّ اللهَ لاَ يُحِبُّ المَخِيلَةَ؛ وَإن امْرُؤٌ شَتَمَكَ وعَيَّرَكَ بِمَا يَعْلَمُ فِيكَ فَلاَ تُعَيِّرْهُ بِمَا تَعْلَمُ فِيهِ، فَإنَّمَا وَبَالُ ذَلِكَ عَلَيْهِ». رواه أَبُو داود والترمذي بإسناد صحيح، وقال الترمذي: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوجری جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ اس کی رائے پر عمل کرتے ہیں، وہ جو بات بھی کہتا ہے لوگ اسی پر عمل کرتے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔ میں نے دو مرتبہ کہا: «عَلَيْكَ السَّلَامُ» اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”«عَلَيْكَ السَّلَامُ» نہ کہو، «عَلَيْكَ السَّلَامُ» مُردوں کا سلام ہے، (بلکہ) «السَّلَامُ عَلَيْكَ» کہو۔“ میں نے عرض کیا: آپ اللہ کے رسول ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس اللہ کا رسول ہوں کہ جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تم سے دور کر دیتا ہے، اور جب تم پر قحط کا سال آئے اور تم اسے پکارو تو وہ تمہارے لیے (زمین سے سبزہ) اگا دیتا ہے، اور جب تم کسی چٹیل زمین یا بیابان میں ہو اور تمہاری سواری گم ہو جائے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تمہارے پاس لوٹا دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: مجھے کوئی وصیت فرمائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی کو ہرگز گالی نہ دینا۔“ وہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے نہ کسی آزاد کو گالی دی، نہ غلام کو، نہ اونٹ کو اور نہ بکری کو۔ (آپ ﷺ نے مزید فرمایا:) ”اور نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھنا، اور (یہ بھی نیکی ہے) کہ تم اپنے بھائی سے اس حال میں بات کرو کہ تمہارا چہرہ اس کے لیے کھلا ہوا ہو، یقیناً یہ نیکی میں سے ہے۔ اور اپنا ازار آدھی پنڈلی تک اونچا رکھو، اگر تم (یہ) نہ مانو تو ٹخنوں تک، اور ازار لٹکانے سے بچو، کیونکہ یہ تکبر میں سے ہے، اور اللہ تکبر کو پسند نہیں کرتا۔ اور اگر کوئی آدمی تمہیں گالی دے اور تمہیں کسی ایسی بات کا طعنہ دے جو وہ تمہارے اندر جانتا ہے تو تم اسے اس بات کا طعنہ نہ دو جو تم اس کے اندر جانتے ہو، کیونکہ اس کا وبال اسی پر ہوگا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وضاحت:
«عَامُ سَنَةٍ» : قحط کا سال۔ (النہایہ 2/414)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: بينما رَجُلٌ يُصَلَّي مسبلٌ إزَارَهُ، قَالَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «اذْهَبْ فَتَوَضَّأ» فَذَهَبَ فَتَوَضّأَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: «اذْهَبْ فَتَوَضّأ» فَقَالَ لَهُ رجُلٌ: يَا رسولَ اللهِ، مَا لَكَ أمَرْتَهُ أَنْ يَتَوَضّأَ ثُمَّ سَكَتَّ عَنْهُ؟ قَالَ: «إنّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إزَارَهُ، وَإنَّ اللهَ لاَ يَقْبَلُ صَلاَةَ رَجُلٍ مُسْبلٍ». رواه أَبُو داود بإسناد صحيح عَلَى شرط مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی اپنا ازار لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”جاؤ، وضو کرو۔“ وہ گیا اور وضو کیا، پھر آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، وضو کرو۔“ تو ایک آدمی نے آپ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا بات ہے کہ آپ نے اسے وضو کرنے کا حکم دیا پھر اس (کے بارے) سے خاموش ہو گئے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنا ازار لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا، اور اللہ ازار لٹکانے والے آدمی کی نماز قبول نہیں کرتا۔“
(اسے ابوداود نے مسلم کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے مسلم کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وعن قيس بن بشر التَّغْلِبيِّ، قَالَ: أخْبَرَني أَبي - وكان جَلِيسًا لأَبِي الدرداء - قَالَ: كَانَ بِدمَشْق رَجُلٌ مِنْ أصْحَابِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - يقال لَهُ سهل بن الْحَنْظَلِيَّةِ، وَكَانَ رَجُلًا مُتَوَحِّدًا قَلَّمَا يُجَالِسُ النَّاسَ، إنَّمَا هُوَ صَلاَةٌ، فإذا فَرَغَ فَإنَّمَا هُوَ تَسْبِيحٌ وَتَكْبيرٌ حَتَّى يَأتي أهْلَهُ، فَمَرَّ بنا وَنَحْنُ عِنْدَ أَبي الدَّرداء، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدرداءِ: كَلِمَةً تَنْفَعُنَا وَلاَ تَضُرُّكَ. قَالَ: بَعَثَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - سَرِيَّةً فَقَدِمَتْ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَجَلَسَ في المَجْلِسِ الَّذِي يَجْلِسُ فِيهِ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لِرَجُلٍ إِلَى جَنْبِهِ: لَوْ رَأيْتَنَا حِيْنَ التَقَيْنَا نَحْنُ وَالعَدُوُّ، فَحَمَلَ فُلانٌ وَطَعَنَ، فَقَالَ: خُذْهَا مِنِّي، وَأنَا الغُلاَمُ الغِفَاريُّ، كَيْفَ تَرَى في قَوْلِهِ؟ قَالَ: مَا أرَاهُ إِلاَّ قَدْ بَطَلَ أجْرُهُ. فَسَمِعَ بِذلِكَ آخَرُ، فَقَالَ: مَا أرَى بِذلِكَ بَأسًا، فَتَنَازَعَا حَتَّى سَمِعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «سُبْحَانَ الله؟ لاَ بَأسَ أَنْ يُؤجَرَ وَيُحْمَدَ» فَرَأَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاء سُرَّ بِذلِكَ، وَجَعَلَ يَرْفَعُ رَأسَهُ إِلَيْهِ، وَيَقُولُ: أأنْتَ سَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم؟ فيقول: نَعَمْ، فما زال يُعِيدُ عَلَيْهِ حَتَّى إنّي لأَقُولُ لَيَبْرُكَنَّ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، قَالَ: فَمَرَّ بِنَا يَوْمًا آخَرَ، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْداء: كَلِمَةً تَنْفَعُنَا وَلاَ تَضُرُّكَ، قَالَ: قَالَ لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: «المُنْفِقُ عَلَى الخَيْلِ، كَالبَاسِطِ يَدَهُ بالصَّدَقَةِ لاَ يَقْبضُهَا»، ثُمَّ مَرَّ بِنَا يَومًا آخَرَ، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْداء: كَلِمَةً تَنْفَعنَا وَلاَ تَضُرُّكَ، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «نِعْمَ الرَّجُلُ خُرَيمٌ الأسَديُّ! لولا طُولُ جُمَّتِهِ وَإسْبَالُ إزَارِهِ!» فَبَلَغَ ذَلِكَ خُرَيْمًا فَعَجَّلَ، فَأَخَذَ شَفْرَةً فَقَطَعَ بِهَا جُمَّتَهُ إِلَى أُذُنَيْهِ، وَرَفَعَ إزارَهُ إِلَى أنْصَافِ سَاقَيْهِ. ثُمَّ مَرَّ بِنَا يَوْمًا آخَرَ فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْداء: كَلِمَةً تَنْفَعُنَا وَلاَ تَضُرُّكَ، قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّكُمْ قَادِمُونَ عَلَى إخْوانِكُمْ، فَأصْلِحُوا رِحَالكُمْ، وَأصْلِحُوا لِبَاسَكُمْ حَتَّى تَكُونُوا كَأنَّكُمْ شَامَةٌ في النَّاسِ؛ فإِنَّ الله لاَ يُحِبُّ الفُحْشَ وَلاَ التَّفَحُّش». رواه أَبُو داود بإسنادٍ حسنٍ، إِلاَّ قيس بن بشر فاختلفوا في توثِيقِهِ وَتَضْعِيفِهِ، وَقَدْ روى لَهُ مسلم.
ترجمہ
قیس بن بشر تغلبی کہتے ہیں: مجھے میرے والد نے خبر دی — اور وہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے ہم نشین تھے — انہوں نے کہا: دمشق میں نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صاحب تھے جنہیں سہل بن حنظلیہ (رضی اللہ عنہ) کہا جاتا تھا، وہ تنہائی پسند آدمی تھے، لوگوں کے ساتھ کم ہی بیٹھتے تھے، بس نماز ہی (ان کا مشغلہ) تھی، اور جب (نماز سے) فارغ ہوتے تو بس تسبیح و تکبیر ہی میں لگے رہتے یہاں تک کہ اپنے گھر والوں کے پاس آ جاتے۔ ایک دن وہ ہمارے پاس سے گزرے جبکہ ہم سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس (بیٹھے) تھے، تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کوئی ایسی بات (سنائیے) جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو کوئی نقصان نہ دے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ایک دستہ (جہاد کے لیے) بھیجا، وہ (واپس) آیا تو ان میں سے ایک آدمی آیا اور اس مجلس میں بیٹھ گیا جس میں رسول اللہ ﷺ تشریف فرما ہوتے تھے، اس نے اپنے پہلو میں (بیٹھے) ایک آدمی سے کہا: کاش تم ہمیں (اس وقت) دیکھتے جب ہمارا اور دشمن کا آمنا سامنا ہوا، فلاں شخص نے حملہ کیا اور نیزہ مارا اور کہا: یہ (وار) مجھ سے لو، اور میں غفاری جوان ہوں، اس کی اس بات کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا: میرا تو یہی خیال ہے کہ اس کا اجر ضائع ہو گیا۔ یہ بات ایک دوسرے شخص نے سنی تو اس نے کہا: میں تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ چنانچہ وہ دونوں آپس میں جھگڑنے لگے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے (ان کی بات) سن لی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سبحان اللہ! اس میں کوئی حرج نہیں کہ اسے اجر بھی ملے اور اس کی تعریف بھی کی جائے۔“ (میرے والد کہتے ہیں:) میں نے دیکھا کہ ابو الدرداء رضی اللہ عنہ اس بات سے خوش ہوئے اور اپنا سر ان کی طرف اٹھا کر کہنے لگے: کیا آپ نے خود یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ تو وہ کہتے: ہاں۔ وہ بار بار ان سے یہی پوچھتے رہے یہاں تک کہ میں (دل میں) کہنے لگا کہ یہ ضرور اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جائیں گے۔ (میرے والد نے) کہا: پھر ایک اور دن وہ ہمارے پاس سے گزرے تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کوئی ایسی بات (سنائیے) جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو کوئی نقصان نہ دے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ”(جہاد کے) گھوڑوں پر خرچ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو صدقے کے لیے اپنا ہاتھ پھیلائے رکھے اور اسے بند نہ کرے۔“ پھر ایک اور دن وہ ہمارے پاس سے گزرے تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کوئی ایسی بات (سنائیے) جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو کوئی نقصان نہ دے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خریم اسدی کیا ہی اچھا آدمی ہے! اگر اس کے سر کے بال لمبے نہ ہوتے اور وہ اپنا تہبند (ٹخنوں سے نیچے) نہ لٹکاتا!“ یہ بات خریم (رضی اللہ عنہ) کو پہنچی تو انہوں نے جلدی کی، ایک چھری لی اور اس سے اپنے بال کانوں تک کاٹ ڈالے اور اپنا تہبند آدھی پنڈلیوں تک اونچا کر لیا۔ پھر ایک اور دن وہ ہمارے پاس سے گزرے تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کوئی ایسی بات (سنائیے) جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو کوئی نقصان نہ دے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم اپنے بھائیوں کے پاس پہنچنے والے ہو، لہٰذا اپنی سواریاں درست کر لو اور اپنے لباس ٹھیک کر لو یہاں تک کہ تم لوگوں میں (نمایاں) تل کی طرح ہو جاؤ، کیونکہ اللہ تعالیٰ بدگوئی اور بتکلف بدگوئی کو پسند نہیں کرتا۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، سوائے قیس بن بشر کے کہ ان کی توثیق اور تضعیف میں (محدثین نے) اختلاف کیا ہے، اور ان سے مسلم نے روایت لی ہے)
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، سوائے قیس بن بشر کے کہ ان کی توثیق اور تضعیف میں (محدثین نے) اختلاف کیا ہے، اور ان سے مسلم نے روایت لی ہے)
وضاحت:
«وَتَضْعِيفِهِ» : امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قیس بن بشر اور ان کے والد دونوں غیر معروف ہیں، اور ابوحاتم فرماتے ہیں: میں ان کی حدیث میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، اور ابن حبان نے انہیں "الثقات" میں ذکر کیا ہے۔ (الجرح والتعدیل 7/125، میزان الاعتدال 3/392 (6906)، تہذیب التہذیب 8/234)
«وَقَدْ روى لَهُ مسلم» : کسی نے یہ ذکر نہیں کیا کہ مسلم نے ان سے روایت لی ہے، اور ابن حجر نے ان کے لیے صرف (د) یعنی ابوداود کی علامت لگائی ہے۔ (تقریب التہذیب 5562)
«وَقَدْ روى لَهُ مسلم» : کسی نے یہ ذکر نہیں کیا کہ مسلم نے ان سے روایت لی ہے، اور ابن حجر نے ان کے لیے صرف (د) یعنی ابوداود کی علامت لگائی ہے۔ (تقریب التہذیب 5562)
وعن أَبي سعيد الخدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إزْرَةُ المُسْلِمِ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَلاَ حَرَجَ - أَوْ لاَ جُنَاحَ - فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الكَعْبَيْنِ، فمَا كَانَ أسْفَلَ مِنَ الكَعْبَيْنِ فَهُوَ في النَّارِ، وَمَنْ جَرَّ إزَارَهُ بَطَرًا لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ». رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيحٍ.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان کا تہبند آدھی پنڈلی تک ہے، اور اس کے اور ٹخنوں کے درمیان (رکھنے) میں کوئی حرج نہیں — یا فرمایا: کوئی گناہ نہیں — اور جو ٹخنوں سے نیچے ہو وہ آگ میں ہے، اور جو شخص تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹے اللہ تعالیٰ اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: مررتُ عَلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وفي إزَارِي استرخاءٌ، فَقَالَ: «يَا عَبدَ اللهِ، ارْفَعْ إزَارَكَ» فَرَفَعْتُهُ ثُمَّ قَالَ: «زِدْ» فَزِدْتُ، فَمَا زِلْتُ أتَحَرَّاهَا بَعْدُ. فَقَالَ بَعْضُ القَوْم: إِلَى أينَ؟ فَقَالَ: إِلَى أنْصَافِ السَّاقَيْنِ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا اور میرا تہبند کچھ ڈھیلا (لٹکا ہوا) تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عبداللہ! اپنا تہبند اونچا کرو۔“ میں نے اسے اونچا کر لیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور (اونچا) کرو۔“ تو میں نے اور اونچا کر لیا، چنانچہ اس کے بعد سے میں ہمیشہ اس (حد) کا خیال رکھتا ہوں۔ لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: کہاں تک؟ انہوں نے کہا: آدھی پنڈلیوں تک۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ القِيَامَةِ» فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ النِّسَاءُ بذُيُولِهِنَّ؟ قَالَ: «يُرْخِينَ شِبْرًا» قالت: إِذًا تَنْكَشِفُ أقْدَامُهُنَّ. قَالَ: «فَيرخِينَهُ ذِرَاعًا لاَ يَزِدْنَ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: پھر عورتیں اپنے دامنوں کا کیا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک بالشت لٹکا لیں۔“ انہوں نے کہا: تب تو ان کے پاؤں کھل جائیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو ایک ہاتھ لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہ کریں۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)