ریاض الصالحین — حدیث نمبر 801
باب: تواضع کی خاطر لباس میں بڑائی (اور شان و شوکت) چھوڑ دینے کا استحباب
باب استحباب ترك الترفع في اللباس تواضعًا
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَدْ سَبَقَ في بَابِ فَضْل الجُوعِ وَخشُونَةِ العَيْشِ جُمَلٌ تَتَعَلَّقُ بهذا الباب.بھوک اور سادہ (و سخت) زندگی کی فضیلت کے باب میں اس باب سے متعلق کئی احادیث گزر چکی ہیں۔
حدیث نمبر: 801
وعن معاذ بن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ تَرَكَ اللِّبَاس تَوَاضُعًا للهِ، وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ، دَعَاهُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ عَلَى رُؤوسِ الخَلائِقِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ مِنْ أيِّ حُلَلِ الإيمَانِ شَاءَ يَلْبَسُهَا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے تواضع کرتے ہوئے (قیمتی) لباس چھوڑ دیا حالانکہ وہ اس کی طاقت رکھتا تھا، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے تمام مخلوقات کے سامنے بلائے گا یہاں تک کہ اسے اختیار دے گا کہ ایمان (والوں) کے جوڑوں میں سے جو جوڑا چاہے پہن لے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)