ریاض الصالحین — حدیث نمبر 788

باب: قمیص کا استحباب

باب استحباب القميص

حدیث نمبر: 788
عن أُمِّ سَلَمَة رضي الله عنها، قالت: كَانَ أحَبُّ الثِّيَابِ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - الْقَمِيص. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کو کپڑوں میں سب سے زیادہ قمیص پسند تھی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب اللباس / حدیث: 788
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4025) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (4328), أخرجه الترمذي (1762)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4025)، والترمذي (1762).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1762 | سنن ترمذي: 1763 | سنن ترمذي: 1764 | سنن ابي داود: 4025 | سنن ابن ماجه: 3575

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3575 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قمیص اور کرتا پہننے کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے (قمیص) سے بڑھ کر کوئی لباس محبوب اور پسندیدہ نہ تھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3575]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ چادر کو سنبھالنا پڑتا ہے جب کہ قمیض پہن کر ہاتھوں کو زیادہ آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اور عربوں کی قمیض نیچے تک ہوتی ہے اس لیے اگر موٹے کپڑے کی بنی ہوئی ہو تو تہبند کے بغیر بھی ستر کے اعضاء چھپے رہتے ہیں۔
واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3575 سے ماخوذ ہے۔