ریاض الصالحین — حدیث نمبر 789
باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت
باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء
حدیث نمبر: 789
عن أسماءَ بنتِ يزيد الأنصاريَّةِ رضي الله عنها، قالت: كَانَ كُمُّ قَمِيص رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِلَى الرُّسْغِ. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی قمیص کی آستین کلائی (کے جوڑ) تک تھی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 518 پر گزر چکی ہے۔
انظر الحديث (٥١٨).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1765 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´قمیص کا بیان۔`
اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو کی آستین کلائی (پہنچوں) تک ہوتی تھی۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1765]
اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو کی آستین کلائی (پہنچوں) تک ہوتی تھی۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1765]
اردو حاشہ:
وضاحت:
نوٹ:
(اس کے راوی شہر بن حوشب حافظہ کے بہت کمزور ہیں اس لیے ان سے بہت وہم ہوجاتا تھا)
وضاحت:
نوٹ:
(اس کے راوی شہر بن حوشب حافظہ کے بہت کمزور ہیں اس لیے ان سے بہت وہم ہوجاتا تھا)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1765 سے ماخوذ ہے۔