ریاض الصالحین — حدیث نمبر 795
باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت
باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء
وعن أَبي جُرَيٍّ جابر بن سُلَيْم - رضي الله عنه - قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا يَصْدُرُ النَّاسُ عَنْ رَأْيهِ، لا يَقُولُ شَيْئًا إِلاَّ صَدَرُوا عَنْهُ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قالوا: رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلامُ يَا رسول الله - مرّتين - قَالَ: «لاَ تَقُلْ: عَلَيْكَ السَّلامُ، عَلَيْكَ السَّلامُ تَحِيَّةُ المَوْتَى، قُلْ: السَّلامُ عَلَيْكَ» قَالَ: قُلْتُ: أنْتَ رسول اللهِ؟ قَالَ: «أنَا رسول الله الَّذِي إِذَا أصَابَكَ ضُرٌّ فَدَعَوْتَهُ كَشَفَهُ عَنْكَ، وَإِذَا أصَابَكَ عَامُ سَنَةٍ فَدَعَوْتَهُ أَنْبَتَهَا لَكَ، وَإِذَا كُنْتَ بِأَرْضٍ قَفْرٍ أَوْ فَلاَةٍ فَضَلَّتْ رَاحِلَتُكَ، فَدَعَوْتَهُ رَدَّهَا عَلَيْكَ» قَالَ: قُلْتُ: اعْهَدْ إِلَيَّ. قَالَ: «لاَ تَسُبَّنَ أحَدًا» قَالَ: فَمَا سَبَبْتُ بَعْدَهُ حُرًّا، وَلاَ عَبْدًا، وَلاَ بَعِيرًا، وَلاَ شَاةً، «ولاَ تَحْقِرَنَّ مِنَ المَعْرُوفِ شَيْئًا، وأَنْ تُكَلِّمَ أخَاكَ وَأَنْتَ مُنْبَسِطٌ إِلَيْهِ وَجْهُكَ، إنَّ ذَلِكَ مِنَ المَعْرُوفِ، وَارْفَعْ إزَارَكَ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، فَإنْ أبَيْتَ فَإلَى الكَعْبَينِ، وَإيَّاكَ وَإسْبَالَ الإزَار، فَإنَّهَا مِنَ المَخِيلَةِ. وَإنَّ اللهَ لاَ يُحِبُّ المَخِيلَةَ؛ وَإن امْرُؤٌ شَتَمَكَ وعَيَّرَكَ بِمَا يَعْلَمُ فِيكَ فَلاَ تُعَيِّرْهُ بِمَا تَعْلَمُ فِيهِ، فَإنَّمَا وَبَالُ ذَلِكَ عَلَيْهِ». رواه أَبُو داود والترمذي بإسناد صحيح، وقال الترمذي: «حديث حسن صحيح».سیدنا ابوجری جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ اس کی رائے پر عمل کرتے ہیں، وہ جو بات بھی کہتا ہے لوگ اسی پر عمل کرتے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔ میں نے دو مرتبہ کہا: «عَلَيْكَ السَّلَامُ» اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”«عَلَيْكَ السَّلَامُ» نہ کہو، «عَلَيْكَ السَّلَامُ» مُردوں کا سلام ہے، (بلکہ) «السَّلَامُ عَلَيْكَ» کہو۔“ میں نے عرض کیا: آپ اللہ کے رسول ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس اللہ کا رسول ہوں کہ جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تم سے دور کر دیتا ہے، اور جب تم پر قحط کا سال آئے اور تم اسے پکارو تو وہ تمہارے لیے (زمین سے سبزہ) اگا دیتا ہے، اور جب تم کسی چٹیل زمین یا بیابان میں ہو اور تمہاری سواری گم ہو جائے اور تم اسے پکارو تو وہ اسے تمہارے پاس لوٹا دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: مجھے کوئی وصیت فرمائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی کو ہرگز گالی نہ دینا۔“ وہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے نہ کسی آزاد کو گالی دی، نہ غلام کو، نہ اونٹ کو اور نہ بکری کو۔ (آپ ﷺ نے مزید فرمایا:) ”اور نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھنا، اور (یہ بھی نیکی ہے) کہ تم اپنے بھائی سے اس حال میں بات کرو کہ تمہارا چہرہ اس کے لیے کھلا ہوا ہو، یقیناً یہ نیکی میں سے ہے۔ اور اپنا ازار آدھی پنڈلی تک اونچا رکھو، اگر تم (یہ) نہ مانو تو ٹخنوں تک، اور ازار لٹکانے سے بچو، کیونکہ یہ تکبر میں سے ہے، اور اللہ تکبر کو پسند نہیں کرتا۔ اور اگر کوئی آدمی تمہیں گالی دے اور تمہیں کسی ایسی بات کا طعنہ دے جو وہ تمہارے اندر جانتا ہے تو تم اسے اس بات کا طعنہ نہ دو جو تم اس کے اندر جانتے ہو، کیونکہ اس کا وبال اسی پر ہوگا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے کہا: «عليك السلام يا رسول الله» " آپ پر سلام ہو اللہ کے رسول! " تو آپ نے فرمایا: «عليك السلام» مت کہو کیونکہ «عليك السلام» مردوں کا سلام ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5209]
سلام کی ابتدا کرنے والا (السلام علیکم یا السلام علیک) کہے اور جواب دینے والا (وعلیکم السلام یا وعلیک السلام) کہے، یعنی اس میں حرف واو کا اضافہ ہو۔
صرف علیک السلام ابتدا کرنے میں یا جواب دینے میں کسی طرح صحیح نہیں۔
ابوجری جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ لوگ اس کی رائے کو قبول کرتے ہیں جب بھی وہ کوئی بات کہتا ہے لوگ اسی کو تسلیم کرتے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں نے دو مرتبہ کہا: «عليك السلام يا رسول الله» " آپ پر سلام ہو اللہ کے رسول " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " «عليك السلام» نہ کہو، یہ مردوں کا سلام ہے اس کے بجائے " «السلام عليك» کہو۔ " میں نے کہا: (کیا) آپ اللہ کے رسول ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں اس اللہ کا بھیجا رسول ہوں، ج۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4084]
1: اللہ کے رسول ؐ کا مقام ومنصب صحابہ کرام رضی اللہ خوب جانتے اور پہچانتے تھے کہ آپ جو فرمائیں اسے سنا اور مانا جائے اور اب یہی ہے کہ پر صاحب ایمان کو رسول اللہ کا جو بھی فرمان معلوم ہو جائے، اس کو اپنے عمل میں لانے کی کوشش کرے۔
2: سنت یہ ہے کہ قبرستان میں جاتے ہوئے اموات کو (السلام علیکم یا أھل القبور) کہا جائے۔
حدیث میں جو مذکورہوا ہے، وہ شائد عہد جاہلیت کا انداز تھا کہ وہ (علیک السلام) کہتے تھے۔
3: مسلمان کو ہرچھوٹی بڑی اور ظاہری باطنی حاجات کے لئے صرف اور صرف اللہ کے حضور دعا کرنی چاہیے کہ وہی سننے اورقبول کرنے والا ہے۔
4: کسی صاحب ایمان کو زیب نہیں دیتا کہ کسی چیز کو گالی دے۔
5: کسی بھی نیکی کو کبھی حقیر اور معمولی نہیں جاننا چاہیے۔
6: اپنے مسلمان بھائیوں سے ہمیشہ ہنسی، خوشی، کشادہ دلی اور خدنہ پیشانی سے ملنا چاہیے۔
7: مرد کو چاہیے کہ لباس میں مردانہ صفات کا اظہار کرے جن میں سے ایک یہ ہے کہ تہ بند شلوار وغیرہ ٹخنوں سے اونچی ہو۔
8: چادر شلوار کا ٹخنوں سے نیچے ہونا تکبر کی نشانی ہے یا نسوانیت کی۔
اور اگر کوئی یہ کہے کہ میں تکبر سے ایسے نہیں کرتا ہوں تو اس کا یہ کہنا ہی تکبر ہے کہ رسول ؐ کے صریح فرمان کواپنے عمل میں لانے ک بجائے لا یعنی عذرکرتا ہے۔
9: اس قسم کے بظاہر عام اور چھوٹے اعمال پر اخلاص سے عمل کرنا دلیل ہے کہ یہ شخص صاحب ایمان ہے اگر چہ یہ اعمال چھوٹے نہیں ہیں، کیونکہ ان کی برکت سے دیگر بڑے فضائل حاصل ہونے کی امید ہوتی ہے اور جو ان پر عمل نہیں کرتا اس سے کیا توقع رکھی جائے کہ وہ بڑی بھاری نیکیاں کمالے گا۔
10: اپنے مسلمان بھائی کو اس کے عیب پر عار نہ دلانا، بہت عزیمت کا کام ہے، البتہ کسی مناسب بھلے اندازسے نصحیت کرو۔