ریاض الصالحین — حدیث نمبر 799

باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت

باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء

حدیث نمبر: 799
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: مررتُ عَلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وفي إزَارِي استرخاءٌ، فَقَالَ: «يَا عَبدَ اللهِ، ارْفَعْ إزَارَكَ» فَرَفَعْتُهُ ثُمَّ قَالَ: «زِدْ» فَزِدْتُ، فَمَا زِلْتُ أتَحَرَّاهَا بَعْدُ. فَقَالَ بَعْضُ القَوْم: إِلَى أينَ؟ فَقَالَ: إِلَى أنْصَافِ السَّاقَيْنِ. رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا اور میرا تہبند کچھ ڈھیلا (لٹکا ہوا) تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عبداللہ! اپنا تہبند اونچا کرو۔“ میں نے اسے اونچا کر لیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور (اونچا) کرو۔“ تو میں نے اور اونچا کر لیا، چنانچہ اس کے بعد سے میں ہمیشہ اس (حد) کا خیال رکھتا ہوں۔ لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: کہاں تک؟ انہوں نے کہا: آدھی پنڈلیوں تک۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب اللباس / حدیث: 799
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 148 (2086) (47).