حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وعلي بن حَمْشَاذَ العَدْل وأبو محمد عبد الله بن محمد الصَّيدلاني وأبو محمد عبد الله بن إسحاق البغوي ببغداد وأبو أحمد بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرْو، قالوا: حدثنا أبو بكر محمد بن سليمان بن الحارث الواسطي، حدثنا أبو إسماعيل حفص بن عمر الأُبلِّي، حدثنا مِسعَر بن كِدام، عن عبد الملك بن عُمير، عن رِبعيّ بن حِرَاش، عن حُذيفة بن اليَمَان، قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "اقتَدُوا باللَّذَين من بَعدي أبي بكر وعُمرَ، واهتَدُوا بهَدْي عمّارٍ، وتَمسَكُوا بِعَهْد ابن أمِّ عَبْدٍ" (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4451 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4451 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت حاصل کرنا، اور ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود) کے عہد (و وصیت) کو مضبوطی سے تھام لینا۔“
حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار وأبو محمد عبد الله بن محمد بن إسحاق العَدْل ببغداد، قالا: حدثنا إبراهيم بن إسماعيل السَّوْطي، حدثنا يحيى بن عبد الحميد، حدثنا أبي، عن سفيان بن سعيد ومِسعَر بن كِدامٍ، عن عبد الملك بن عُمير، عن رِبْعيّ بن حِراش، عن حُذيفة قال: قال رسول الله ﷺ: "اقتَدُوا بِاللَّذين من بَعدي، أبي بكرٍ وعُمرَ، واهتَدُوا بهَدْي عمّار، وتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابن أمِّ عَبْدٍ" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت حاصل کرنا، اور ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود) کے عہد کو مضبوطی سے تھام لینا۔“
وأخبرني أحمد بن الحسن بن عُبيد الله (1)، حدثنا محمد بن عَبْدوس بن كامل، حدثنا هَنّاد بن السَّرِيّ، حدثنا وكيع، حدثنا مِسعَر، عن عبد الملك بن عُمير، عن رِبعيّ بن حِراش، عن حُذيفة قال: قال رسول الله ﷺ: "اقتَدُوا باللذَين من بعدي أبي بكر وعُمر، واهتَدُوا بهَدْي عمّار، وإذا حدَّثكم ابن أمِّ عَبْدٍ فَصَدِّقُوه" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت حاصل کرنا، اور جب ابن ام عبد تمہیں کوئی بات بتائیں تو ان کی تصدیق کرنا۔“
فحدَّثنا أبو بكر بن إسحاق وعلي بن حَمْشاذَ، قالا: حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن عبد الملك بن عُمير، عن هلالٍ مولى رِبعيّ بن حِراش، عن رِبعيّ بن حِرَاش، عن حُذيفة، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "اقتَدُوا باللذّين مِن بَعدِي، أبي بكرٍ وعُمرَ" (3)
حافظ طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی۔“
وقد حدَّثَنيه أبو بكر محمد بن عَبد الله (1) الفقيه، حدثنا محمد بن حَمْدون بن خالد، حدثنا علي بن عثمان النُّفَيلي، حدثنا إسحاق بن عيسى بن الطبّاع، حدثنا سفيان بن عُيَينة، عن مِسعَر، عن عبد الملك بن عُمير عن رِبعيّ بن حِراش، عن حُذيفة بن اليمان، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "اقتَدُوا باللذين من بَعدِي، أبي بكر وعُمرَ، واهتدُوا بهَدْي عمّار، وبعهدِ ابن أمِّ عَبْدٍ" (2).
هذا حديث مِن أجلِّ ما رُوِيَ في فضائل الشيخين، وقد أقام هذا الإسنادَ عن الثَّوْري ومسعرٍ أبو يحيى الحِمَّاني، وأقامه أيضًا عن مِسعرٍ وكيعٌ وحفصٌ بنُ عمر الأُبُلِّي، ثم قَصَّر بروايته عن ابن عُيَينة الحميديُّ وغيرُه، وأقام الإسنادَ عن ابن عُيَينة إسحاقُ ابن عيسى بن الطبّاع، فثبت بما ذكرنا صحةُ هذا الحديث، وإن لم يُخرجاه. وقد وجدنا له شاهدًا بإسناد صحيح عن عبد الله بن مسعود:

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت حاصل کرنا، اور ابن ام عبد کے عہد (کی پاسداری) کرنا۔“
یہ حدیث شیخین کے فضائل میں مروی جلیل القدر روایات میں سے ہے، اس کی سند کو سفیان ثوری اور مسعر سے ابو یحییٰ حمانی نے مکمل بیان کیا ہے، اسی طرح مسعر سے وکیع اور حفص بن عمر ابلی نے بھی اسے صحیح طور پر روایت کیا ہے، پھر ابن عیینہ سے روایت کرتے ہوئے حمیدی وغیرہ نے اختصار سے کام لیا لیکن اسحاق بن عیسیٰ بن طباع نے ابن عیینہ سے سند کو مکمل اور درست بیان کیا ہے، چنانچہ ہمارے ذکر کردہ دلائل سے اس حدیث کی صحت ثابت ہے اگرچہ شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ہمیں اس کے لیے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ایک صحیح سند کے ساتھ شاہد بھی ملا ہے۔

حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثنا إبراهيم بن إسماعيل بن يحيى بن سَلَمة بن كُهيل، حدثنا أبي، عن أبيه، عن سلمة، عن أبي الزَّعْراء، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ: "اقتدُوا باللذَين من بَعدي أبي بكرٍ وعُمر، واهتَدُوا بهدي عمّار، وتَمسَّكوا بعَهْد ابن مسعود" (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4456 - سنده واه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4456 - سنده واه
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت حاصل کرنا، اور ابن مسعود کے عہد کو مضبوطی سے تھام لینا۔“