کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: میت کو انہی کپڑوں میں اٹھایا جائے گا جن میں اس کی موت ہوئی۔
أخبرنا أبو محمد عبدُ الله بنُ إسحاق بن الخُراساني العدْلُ، حدثنا محمد بن الهيثم القاضي، حدثنا ابن أبي مريم، أخبرنا يحيى بنُ أيوب، عن ابن الهاد، عن محمد بن إبراهيم، عن أبي سَلَمة، عن أبي سعيدٍ الخُدْري: أنه لما حَضَرَه الموتُ دعا بثيابٍ جُدُدٍ فَلَبِسَها، ثم قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "إنَّ الميتَ يُبعَثُ في ثيابِه التي يموتُ فيها" (2).
هذا حديثٌ صحيحٌ على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديثٌ صحيحٌ على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے نئے کپڑے منگوائے اور انہیں زیبِ تن کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک میت کو انہی کپڑوں میں اٹھایا جائے گا جن میں وہ فوت ہوا ہو گا۔“
یہ حدیث شیخین (امام بخاری و امام مسلم) کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین (امام بخاری و امام مسلم) کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العبّاس محمد بنُ يعقوب، حدثنا بحرُ بن نَصْر، حدثنا عبد الله بنُ وهب، أخبرني أبو هانئ الخَوْلاني، عن عمرو بن مالك الجَنْبيّ، أنه سمع فَضَالة بن عُبيد يحدِّث عن رسول الله ﷺ، أنه قال: "مَن ماتَ على مَرتَبةٍ من هذه المراتِبِ، بُعثَ عليها يومَ القيامة" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص (دین کے) ان درجات یا مقامات میں سے جس کسی درجے پر فوت ہوا، اسے قیامت کے دن اسی حالت پر اٹھایا جائے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المثنّى، حدثنا مسدَّد، حدثنا هُشَيم، عن إبراهيم بن عبد الرحمن السَّكْسَكي، عن أبي بُرْدة، عن أبي موسى الأشعري قال: سمعت النبي ﷺ غيرَ مرةٍ ولا مرتين يقول: "إذا كان العبدُ يعملُ عملًا صالحًا فشَغَلَه عن ذلك مرضٌ أو سفرٌ، كُتِبَ له كصالح ما كان يعملُ وهو صحيحٌ مقيم" (2).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ یہ ارشاد سنا ہے: ”جب کوئی بندہ (باقاعدگی سے) کوئی نیک عمل کرتا ہو، پھر اسے بیماری یا سفر اس عمل سے روک دے، تو اس کے حق میں ویسا ہی اجر لکھا جاتا ہے جیسا کہ وہ تندرستی اور قیام کی حالت میں عمل کرنے کی صورت میں لکھا جاتا تھا۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا!
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا!