کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص یوں کہے! یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے
٢٩٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن أبان بن صالح عن مجاهد عن ابن مسعود قال: كان يقول: دية أهل الكتاب مثل دية المسلم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود فرمایا کرتے تھے اہل کتاب کی دیت مسلمان کی دیت جیسی ہے۔
٢٩٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن علي بن أبي طلحة عن القاسم بن عبد الرحمن قال: قال عبد اللَّه: من كان له (عهد) (١) أو ذمة فديته دية الحر المسلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا جس کا معاہدہ ہو یا ذمی ہو تو اس کی دیت آزاد مسلمان کی دیت کے برابر ہے حضرت سفیان فرماتے ہیں : پھر اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں بھی یہی بات جانتا ہوں۔
٢٩٢٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الحسن بن صالح عن علي ابن أبي طلحة عن القاسم بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه قال: من كان له عهد أو ذمة فديته دية الحر المسلم] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : حلیف یا ذمی کی دیت آزاد مسلمان کی دیت کے برابر ہے۔
٢٩٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن حماد عن إبراهيم عن علقمة قال: دية المعاهد مثل دية المسلم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشادفرمایا : حلیف کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے۔
٢٩٢٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ابن أبي نجيح عن مجاهد وعطاء قالا: دية المعاهد مثل دية المسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت عطاء ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : حلیف کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے۔
٢٩٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن أشعث عن الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : یہودی، عیسائی، مجوسی اور حلیف جس سے معاہدہ کیا گیا ہو اس کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے، اور ان کی عورتوں کی دیت آدمیوں کی دیت سے آدھی ہے اور حضرت عامر شعبی یہ آیت تلاوت کرتے تھے ترجمہ :۔ اور اگر مقتول ایسی قوم میں سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو توخون بہا ادا کیا جائے اس کے وارثوں کو۔
٢٩٢٤٤ - (و) (١) عن الحكم (وحماد) (٢) عن إبراهيم قالا: دية اليهودي والنصراني والمجوسي والمعاهد مثل دية المسلم، ونساؤهم على النصف من دية الرجال، وكلان عامر يتلو هذه الآية: ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ﴾ [النساء: ٩٢].
٢٩٢٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن الزهري قال: سمعته يقول: دية المعاهد دية المسلم وتلا هذه الآية: ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ (فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ) (١)﴾.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے امام زہری کو یوں فرماتے ہوئے سنا : حلیف کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے اور اگر مقتول ہو اسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو ۔ الیٰ آ خر الایۃ۔
٢٩٢٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: دية أهل العهد من المشركين مثل دية المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : مشرکین میں سے معاہدہ والے لوگوں کی دیت مسلمانوں کی دیت کے مثل ہے۔