مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29244
باب: جو شخص یوں کہے! یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے
من قال: دية اليهودي والنصراني مثل دية المسلم
حدیث نمبر: 29244
٢٩٢٤٤ - (و) (١) عن الحكم (وحماد) (٢) عن إبراهيم قالا: دية اليهودي والنصراني والمجوسي والمعاهد مثل دية المسلم، ونساؤهم على النصف من دية الرجال، وكلان عامر يتلو هذه الآية: ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ﴾ [النساء: ٩٢].مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت حکم اور حضرت حماد نے ابراہیم سے نقل کیا۔ ان دونوں حضرات (شعبی اور ابراہیم) نے ارشاد فرمایا : یہودی، عیسائی، مجوسی اور معاہد کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے، اور ان کی عورتوں کی دیت آدمیوں کی دیت سے آدھی ہے اور حضرت عامر شعبی یہ آیت تلاوت کرتے تھے ترجمہ :۔ اور اگر مقتول ایسی قوم میں سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو توخون بہا ادا کیا جائے اس کے وارثوں کو۔ [النساء: 92]
حواشی
(١) سقط من: [ط، ك].
(٢) سقط من: [ك].