٢٨٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في الجائفة ثلث الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اند ر تک جو زخم پہنچ جائے تو اس میں تہائی دیت ہے۔
٢٨٨٢٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في الجائفة ثلث الدية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا ہے کہ پٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے۔
٢٨٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: في الجائفة ثلث الدية أخماسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندر تک پہنچ جانے والے زخم میں تہائی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔
٢٨٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الجائفة ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے پیٹ یا دماغ کے اندر تک پہنچ جانے والے زخم میں تہائی دیت ہے۔
٢٨٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن مكحول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا ہے۔
٢٨٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: (١) في الجائفة (في) (٢) البطن والفخذ، ديتها ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ پیٹ اور ران کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے۔
٢٨٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (بن سليمان) (١) عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب أن قومًا كانوا يرمون، فرمى رجل منهم بسهم خطأ، فأصاب بطن رجل فأنفذه إلى ظهره، (فدووي) (٢) فبرأ فرفع إلى أبي بكر فقضى فيه بجائفتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ لوگ تیر اندازی کر رہے تھے تو ایک آدمی نے تیر غلط نشانہ لگا دیا جو کسی آدمی کے پیٹ پر لگا اور کمر تک چھیلتا ہوا نکل گیا پھر اس کا علاج کیا گیا تو وہ ٹھیک ہوگیا یہ معاملہ ابوبکر تک پہنچا تو انہوں نے اس میں اس کے دو اندرونی زخموں کے برابر دیت کا فیصلہ فرمایا۔
٢٨٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال. حدثنا (يزيد) (١) بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد: في (النافذة) (٢) في الجوف ثلث الدية، وفى الأخرى مائة دينار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید سے مروی ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے اور دوسرے میں سو دینار ہیں۔
٢٨٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول قال: الجائفة في الجوف حتى يخرج من الجانب (الآخر) (١) جائفتان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے مروی ہے کہ پیٹ کے اندرونی زخم میں کہ جو دوسری جانب سے نکل آئے دو پیٹ کے زخموں کے برابر دیت ہوگی۔
٢٨٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن عمرو عن الحسن في رجل رمى رجلًا فأنفذه، قال: فيه جائفتان.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے کو تیر مارا اور وہ دوسری جانب سے نکل گیا تو اس میں پیٹ کے دوزخموں کے برابر دیت ہوگی۔
٢٨٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن عبيدة عن إبرإهيم عن عمر قال: في الجائفة ثلث الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے مروی ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے۔