٢٨٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت قال: في كل نافذة في عضو من اليد والرجل مائة دينار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت کا ارشاد ہے کہ ہر اس زخم میں کہ جو ہاتھ یا پاؤں سے پار نکل جائے اس میں سو دینار ہیں۔
٢٨٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: الجائفة في الفخذ (ديتها) (١) ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے فرمایا ہے کہ ران کے اندرونی زخم میں (یعنی جو گہرا ہونے کی وجہ سے اندر تک چلا گیا ہو) ران کی دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
٢٨٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: كل نافذة في عضو فديتها ثلث دية ذلك العضو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ ہر اس زخم میں کہ کسی عضو کے پار ہوجائے تو اس میں اس عضو کی دیت کا تیسرا حصہ دیت ہوگی۔
٢٨٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: لكل (عظم) (١) جائفة، وكل عظم أجيف فجائفته من حساب ذلك العظم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ہر ہڈی کے لیے اندرونی (گہرا) زخم ہے پس جس ہڈی کو بھی اندرونی زخم آیا اس کی دیت اس ہڈی کے حساب سے ہوگی۔
٢٨٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن الوليد بن أبي هشام عن أبي بكر بن محمد ابن عمرو بن حزم قال: قال عمر: كل رمية نافذة في عضو ففيها ثلث دية ذلك العضو (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر کا ارشاد ہے کہ اگر تیر بھی کسی عضو سے نکل جائے تو اس میں اس عضو کی دیت کا تیسرا حصہ دیت ہوگی۔