١٦٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن منصور عن إبراهيم عن الأسود أنه كان يستحب أن لا يكون تحت الجوالقين شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت الاسود پسند فرماتے تھے کہ کجاوے کے نیچے کوئی اور چیز نہ ہو۔
١٦٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن خالد الأعور قال: خالفني ذر الهمداني في الحج على المحمل و (القتب) (١) أيهما أفضل؟ قال ذر: المحمل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد الاعور فرماتے ہیں کہ ذرہمدانی نے مجھ سے اس مسئلہ میں اختلاف کیا کہ آیا کجاوے پر حج کرنا افضل ہے یا کہ پالکی پر۔ ذرہمدانی کا دعویٰ تھا کہ کجاوے پر افضل ہے۔ حضرت ذر نے فرمایا کجاوہ، پھر میں نے ابراہیم سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا پالکی۔
١٦٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسحاق بن سعيد (القرشي) (١) عن أبيه عن ابن عمر أنه رأى رفقة من أهل اليمن رحالهم الأدم فقال: من أحب أن ينظر إلى (أشبه) (٢) رفقة بأصحاب محمد ﷺ فلينظر إلى هؤلاء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یمن والوں کی ایک جماعت دیکھی جن کے کجاوے چمڑے کے تھے، آپ نے فرمایا جو شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں کے مشابہہ جماعت دیکھنا چاہتا ہو وہ ان لوگوں کو دیکھ لے۔
١٦٥٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا العمري عن نافع عن ابن عمر أنه كان يحج على (رحل) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کجاوے پر بیٹھ کر حج فرمایا۔
١٦٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا فضيل بن عياض عن ليث عن طاوس قال: حج الأبرار على الرحال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں نیک لوگوں کا حج کجاوے پر ہوتا ہے۔
١٦٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ربيع عن يزيد بن أبان عن أنس بن مالك قال: حج رسول اللَّه ﷺ على (رحل) (١) و (قطيفه) (٢) (تساوي) (٣) أو قال: لا (تساوي) (٤) (الأربع) (٥) دراهم، ثم قال: "اللهم حجة لا رياء فيها ولا سمعة" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کجاوے اور سوتی کپڑے پر حج فرمایا جس کی قیمت چار درھم سے زائد نہ تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! میں ایسا کرنا چاہتا ہوں جس میں ریاء اور شہرت ودکھلاوا نہ ہو۔
١٦٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي سنان عن عبد اللَّه ابن الحارث أن النبي ﷺ حج على رحل فاهتز- وقال مرة: (فاجتنح) (١) فقال: "لبيك إن العيش عيش الآخرة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کجاوے پر حج فرمایا پس آپ ہل رہے تھے یا فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ہاتھ پسلی پر رکھے ہوئے تھے) جھکے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! میں حاضر ہوں، بیشک عیش و راحت آخرت کی راحت ہے۔
١٦٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا قرة بن سليمان عن هشام عن محمد قال: كان يكره الحج على المحمل ويقول: إنما كان الناس يحجون على الأقتاب والرحال.
مولانا محمد اویس سرور
محمد کجاوے پر بیٹھ کر حج کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بیشک لوگ پالکیوں اور زین پر بیٹھ کر حج کیا کرتے تھے۔