کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص احرام باندھے اور اس پر قمیص ہو تو وہ اس کا کیا کرے؟
١٤٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي (١) قال: إذا أحرم الرجل وعليه قميص فلا ينزعه من رأسه، ⦗٣١٤⦘ يشقه ثم يخرج منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص احرام باندھے اور اس پر قمیص ہو تو اس کو سر سے نہ اتارے بلکہ اس کو پھاڑ کر اس میں سے نکلے۔
١٤٩٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حسن اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس قمیص کو پھاڑ دے۔
١٤٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سالم عن سعيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص احرام باندھے اور اس پر قمیص ہو تو اس کو چاہئے کہ اس کو پھاڑ دے۔
١٤٩٥٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن عاصم عن واصل عن أبي قتادة قال: يشقه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ اس کو پھاڑ دے گا۔
١٤٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عاصم عن (أبي) (١) قلابة، قال: يخلعه من قبل رجليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اپنے پاؤں کی طرف سے اس کو اتارے۔
١٤٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن (جريج) (١) عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يقول: من أحرم وعليه قميص فلينزعه ولا يشقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایسے احرام باندھے کہ اس پر قمیص ہو تو اس کو چاہئے کہ اس کو اتار دے اس کو پھاڑے نہیں۔
١٤٩٥٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: ينزعنه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کو اتار دے۔
١٤٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (الفضل) (١) بن دكين عن (همام) (٢) عن عطاء عن صفوان بن يعلى عن أبيه أن النبي ﷺ قال: "اخلعها واصنع (في) (٣) عمرتك ما كنت (صانعًا) (٤) في (حجك) (٥) " يعني (جبة) (٦) كانت عليه (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفوان بن یعلیٰ کے والد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو اتار دو ، اور اپنے عمرے میں وہی کچھ کرو جو تم نے اپنے حج میں کیا ہے۔
١٤٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: ينزعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس کو اتار دے۔