کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
١٤٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر: أن النبي ﷺ طاف لهما طوافًا واحدًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کے لیے ایک ہی طواف کیا۔
١٤٩١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن (١) سعيد عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن طاوس قال: حلف لي أنه لم يطف أحد من أصحاب النبي ﷺ للحج والعمرة إلا طوافًا واحدًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے میرے سامنے قسم اٹھائی کہ صحابہ کرام میں سے کسی نے بھی حج وعمرہ کے لیے ایک طواف سے زیادہ نہ کیا۔
١٤٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا جمع بين الحج والعمرة فطواف واحد وسعي واحد و (إن) (١) (أقرن) (٢) فطوافان وسعيان.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب تم حج اور عمرہ کو جمع کرو تو ایک طواف اور ایک سعی کرو، اور جب تم قران کرو تو دو طواف اور دو سعی کرو۔
١٤٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن بكر بن عبد اللَّه المزني عن سالم قال: إذا جمع بين الحج والعمرة فعليه طواف واحد وسعي واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب حج اور عمرہ کو جمع کیا جائے تو ایک طواف اور ایک سعی کی جائے گی۔
١٤٩١٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: يجزئه طواف] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک طواف اس کے لیے کافی ہوجائے گا۔
١٤٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (أبي) (١) (غنية) (٢) (عن عمر) (٣) بن ذر عن مجاهد قال: إذا قدمت قارنًا أو متمتعًا فيكفيك سعي واحد بين الصفا والمروة (٤)، (فإن كنت ساعيًا ثانيًا فأخر ذلك إلى يوم النحر) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم قارن یا متمتع بن کر آؤ تو تمہارے لیے صفا ومروہ کی ایک سعی کافی ہے، اگر دوبارہ سعی کرنا چاہو تو یوم النحر کے بعد کرو۔
١٤٩١٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد (اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه طاف لهما طوافًا واحدًا] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا۔
١٤٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن معمر عن الزهري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اور حسن سے یہی مروی ہے۔
١٤٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن (يمان) (٢) عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اور حسن سے یہی مروی ہے۔
١٤٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر وعطاء وطاوس قالوا: يطوف القارن طوافًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ قارن ایک طواف کرے گا۔