کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
١٤٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم بن (بشير) (١) عن منصور بن زاذان عن الحكم عن زياد بن مالك: أن عليًا وابن مسعود قالا في القارن: يطوف طوافين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن مسعود حج قران کرنے والے کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ دو طواف کرے گا۔
١٤٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن ⦗٣٠٥⦘ (الحكم) (١) عن عمرو (عن الحسن) (٢) بن علي قال: إذا قرنت بين الحج والعمرة فطف طوافين واسع سعيين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم حج اور عمرہ ملا کر کرو تو دو طواف اور دو سعی کرو۔
١٤٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل اور حضرت شعبی بھی یہی فرماتے ہیں۔
١٤٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه قال: القارن يطوف طوافين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا۔
١٤٩٠٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حسن بن صالح عن مطرف عن أبي إسحاق عن أبي جعفر قال: القارن يطوف طوافين ويسعى سعيين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر بھی یہی فرماتے ہیں۔
١٤٩٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن القارن، فقالا: يطوف طوافين ويسعى سعيين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے حج قران کرنے والے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا کہ وہ دو طواف اور دو سعی کرے گا۔
١٤٩٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن أبي معشر عن إبراهيم في القارن قال: طوافان وسعيان.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم حج قران کرنے والے کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ دو طواف اور دو سعی کرے گا۔