١٤٨١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علقمة يحبس وجهه في ثوبه وهو محرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ حالت احرام میں اپنا چہرہ ڈھانپ دیا کرتے تھے۔
١٤٨٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: لا بأس إذا (آذتك) (١) الريح وأنت محرم أن ترفع ثوبك إلى وجهك، ولا بأس للمرأة إذا آذتها الريح أن (تسدل) (٢) ثوبها (على وجهها) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر ہوا (گرد و غبار) آپ کو تکلیف دے تو آپ حالت احرام میں اپنے چہرے پر کپڑا ڈال سکتے ہیں، اور محرمہ عورت کو اگر ہوا سے تکلیف ہو تو کوئی حرج نہیں وہ اپنے چہرے پر کپڑا لٹکا لے۔
١٤٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن عائشة (قالت) (١): كنا مع النبي ﷺ ونحن محرمون فإذ القينا الركب (سدلنا) (٢) ثيابنا من فوق رؤوسنا على وجوهنا، فإذا جاوزنا رفعناها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھیں، جب سواروں سے ہماری ملاقات ہوتی تو ہم اپنے چہرے اور سروں پر کپڑا لٹکا دیتیں پھر جب ہم ان سے آگے نکل جاتے تو وہ کپڑا اٹھا دیتیں۔
١٤٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور (عن) (١) إبراهيم (قال) (٢): إذا آذت المحرم الريح فلا بأس أن يرفع ثوبه من بين يديه (فيغطي به إلى) (٣) جبهته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ اگر ہوا کی وجہ سے محرم کو تکلیف ہو تو کوئی حرج نہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں پر کپڑا اٹھائے اور اس کے ساتھ اپنے جبڑوں کو ڈھانپ لے۔
١٤٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن (طاوس) (١) قال: لا بأس أن تغطي وجهك وأنت محرم وأنفك وأنت محرم (إلى) (٢) جبينك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حالت احرام میں تم اپنا چہرہ ڈھانپ لو اس میں کوئی حرج نہیں، اور اپنے ناک سے لے کر پیشانی تک بھی حالت احرام میں ڈھانپ سکتے ہو۔
١٤٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء قال: يرفع المحرم ثوبه إذا كان مضطجعًا إلى عينه (وتسدل) (١) المحرمة ثوبها على وجهها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم اگر کروٹ کے بل لیٹا ہے تو کپڑے کو اپنی آنکھوں کی طرف، اور محرمہ عورت اپنے چہرے پر لٹکا سکتی ہے۔
١٤٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان ويزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن (الفرافصة) (١) بن عمير قال: رأيت (٢) عثمان مغطيًا وجهه وهو محرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فرافصہ بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو حالت احرام میں چہرہ ڈھانپے ہوئے دیکھا۔
١٤٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: (يغشي) (١) وجهه بثوبه إلى شعر رأسه وأشار أبو الزبير بثوبه حتى رأسه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر نے اپنے چہرے کو ڈھانپا ہوا تھا سر کے بالوں تک، راوی حضرت ابو الزبیر نے کپڑے سے سر تک اشارہ کر کے دکھایا۔
١٤٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن ابن جريج عن نافع عن ابن عمر قال: الوجه فما فوقه من الرأس (فلا يخمر أحد الذقن فما فوقه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ چہرہ اور جو اس کے اوپر ہے سر میں سے ہے، پس کوئی شخص ٹھوڑی یا اس سے اوپر کے حصہ کو نہ ڈھانپے۔
١٤٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن إبراهيم (بن) (١) نافع عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان إذا نام غطى وجهه إلى أطراف شعره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس جب سوتے تو اپنے چہرے کو بالوں کے کناروں سے ڈھانپ دیتے۔
١٤٨٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الرحمن بن القاسم عن القاسم عن (الفرافصة) (١): (رأى عثمان وزيدًا ومروان بن الحكم ⦗٢٨٨⦘ يخمرون وجوههم وهم محرمون) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فرافصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان، حضرت زید اور مروان بن حکم کو حالت احرام میں دیکھا، انھوں نے اپنے چہروں کو ڈھانپا ہوا تھا۔
١٤٨٣٠ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن الفرافصة) (١) قال: رأيت عثمان (يغطي) (٢) وجهه بثوبه وهو محرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فرافصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو حالت احرام میں کپڑے سے چہرے ڈھانپے ہوئے دیکھا۔
١٤٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى (عن موسى) (١) بن عبيدة عن سالم بن ماهان قال: كان عمر بن عبد العزيز يرخص للمحرم (أن) (٢) يغطي شفتيه (مما) (٣) دون أنفه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز محرم کو اجازت دیتے تھے کہ وہ ناک کے نیچے ہونٹوں کو ڈھانپ لے۔
١٤٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (معقل) (١) عن عطاء قال: يغطي المحرم وجهه (إلى الحاجبين) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم اپنے چہرے کو بھوؤں تک ڈھانپ سکتا ہے، راوی کہتے ہیں کہ یہی حضرت سفیان کا قول ہے۔
١٤٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عثمان (بن) (١) ⦗٢٨٩⦘ حكيم عن إبراهيم بن محمد بن حاطب عمن رأى عثمان محرمًا (مغطيًا) (٢) وجهه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراھیم ابن محمد بن حاطب سے اس شخص نے روایت کیا جس نے حضرت عثمان کو حالت احرام میں اپنا چہرہ ڈھانپے ہوئے دیکھا۔
١٤٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن جريج عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن (الفرافصة) (١) قال: رأيت عثمان وزيدًا وابن الزبير يغطون وجوههم وهم محرمون إلى قصاص الشعر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فرافصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان، حضرت زید اور ابن زبیر کو حالت احرام میں اپنے چہروں کو پیشانی کے بالوں تک ڈھانپے ہوئے دیکھا۔