کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عرفہ تمام کا تمام ٹھہرنے کی جگہ ہے سوائے بطن عرنہ کے
١٤٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو بن دينار عن عمرو بن عبد اللَّه بن صفوان عن يزيد بن شيبان قال: كنا وقوفًا في مكان بعيد (يباعده) (١) من الموقف (٢)، فأتانا ابن مربع فقال: (إني) (٣) رسول (رسول) (٤) اللَّه (ﷺ) (٥) ⦗١٨٦⦘ إليكم يقول: "كونوا على مشاعركم، فإنكم (٦) على إرث من إرث إبراهيم" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن شیبان فرماتے ہیں کہ ہم لوگ عرفہ میں ٹھہرنے والی جگہ سے کچھ دور ٹھہرے، ہمارے پاس حضرت ابن مربع تشریف لائے اور فرمایا کہ میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قاصد بن کر تمہارے پاس آیا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ تم اپنے مناسک حج کو لازم پکڑو، بیشک تم لوگ ابراہیم کے وارثین میں سے ہو۔
١٤٤٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن عيينة عن ابن المنكدر وزيد بن أسلم قالا: قال رسول اللَّه ﷺ: "عرفة كلها موقف (وارتفعوا) (١) عن بطن عرنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن المنکدر اور حضرت زید بن اسلم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عرفہ تمام کا تمام ٹھہرنے کی جگہ ہے، سوائے بطن عرنہ کے اس سے دور رہو۔
١٤٤٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أسامة عن عطاء عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عرفةُ كلها موقف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عرفہ تمام کا تمام موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے۔
١٤٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) (علي) (٢) (بن) (٣) مسهر عن ابن ⦗١٨٧⦘ (جريج) (٤) عن أبي الزبير عن جابر سمعه يقول: عرفة كلها موقف، فمن شاء بلغ موقف الإمام ومن شاء (فدونه) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ عرفہ تمام کا تمام موقف ہے پس جو چاہے امام کے قریب ٹھہرے اور جو چاہے امام سے دور ٹھہرے۔
١٤٤١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن ابن الزبير قال: عرفة كلها موقف إلا بطن عرنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ عرفہ تمام کا تمام موقف ہے سوائے بطن عرنہ کے۔
١٤٤١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم قال: حدثني من رأى ابن عباس واقفًا عند الحياض يعني بعرفة (١).
مولانا محمد اویس سرور
مجھے ایسے شخص ن حدیث بیان کی کہ جس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو مقام عرفہ میں حیاض کے قریب دیکھا۔ (گویا کہ حیاض بھی موقف ہے) ۔
١٤٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام بن حسان عن نافع عن ابن عمر قال: عرفة كلها موقف إلا بطن عرنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عرفہ بطن عرنہ کے علاوہ تمام کا تمام موقف ہے۔
١٤٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يحبون أن يقف الرجل قريبًا من الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ عرفہ میں امام کے قریب ٹھہرا جائے، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں اے لوگو ! اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو، بیشک یہاں پر ہر جگہ موقف ہی ہے۔
١٤٤١٥ - قال عبد اللَّه بن عمر: يا أيها الناس، لا تقتلوا أنفسكم، فإن كل ما ههنا موقف (١).