١١٢٠٤ - حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء عن حفصة عن أم عطية أن رسول اللَّه ﷺ قال لهن في غسل ابنته: "ابدأن (بميامنها) (١) ومواضع الوضوء منها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام عطیہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بیٹے کو غسل دیتے وقت فرمایا : اس کی داہنی جانب اور وضو کے مقامات سے ابتدا کرو۔
١١٢٠٥ - حدثنا (١) الثقفي عن أيوب قال: حدثتني حفصة عن أم عطية (قالت) (٢): دخل علينا رسول اللَّه ﷺ ونحن نغسل ابنته فقال: "ابدأن بميامنها ومواضع الوضوء منها" (٣).
١١٢٠٦ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد أنه كان إذا سئل عن غسل الميت ⦗٤٥٦⦘ (قال) (١): (ابدأ) (٢) (بميامنه) (٣) ومواضع الوضوء (منه) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب سے مروی ہے کہ امام محمد سے میت کو غسل دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : داہنی جانب اور وضو کے مقامات سے ابتدا کی جائے گی۔
١١٢٠٧ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة (١) عن إبراهيم قال: (يبدأ) (٢) بالميت (فيوضأ) (٣) (وضوءه) (٤) للصلاة [ثم يبدأ بميامنه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں، میت کو غسل دیتے وقت اس کو نماز والا وضو کروایا جائے پھر اس کی داہنی جانب سے غسل شروع کیا جائے۔
١١٢٠٨ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: (يبدأ بالميت فيوضأ وضوءه للصلاة إلا رجليه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں میت کو غسل دینے میں نماز والے وضو سے ابتدا کی جائے گی۔
١١٢٠٩ - حدثنا (عبد اللَّه بن إدريس عن الأعمش) (١) عن إبراهيم قال (٢): (يوضأ) (٣) وضوءه للصلاة إلا رجليه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کو نماز والا وضو کروایا جائے گا مگر اس کے پاؤں نہیں دھوئے جائیں گے۔
١١٢١٠ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: (حدثنا) (٢) معاذ وأزهر عن ⦗٤٥٧⦘ (ابن عون) (٣) عن أيوب عن أبي قلابة قال: (يوضأ) (٤) وضوءه للصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں : میت کو نماز والا وضو کروایا جائے گا۔
١١٢١١ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (مندل) (١) عن جعفر بن أبي المغيرة عن سعيد بن جبير قال: (يوضأ) (٢) الميت وضوءه للصلاة إلا أنه لا يمضمض ولا يستنشق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کو نماز والا وضو کروایا جائے گا مگر اس کو کلی اور ناک میں پانی نہ ڈالا جائے گا۔
١١٢١٢ - حدثنا وكيع عن يزيد عن ابن سيرين قال: (يوضأ) (١) الميت كما يوضأ الحي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کو وضو کروایا جائے گا جیسے کہ زندہ وضو کرتا ہے۔
١١٢١٣ - حدثنا غندر عن (سعيد) (١) عن قتادة عن الحسن وسعيد بن المسيب أنهما قالا (في) (٢) الميت: يوضأ وضوءه للصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ میت کو نماز والا وضو کروایا جائے گا۔
١١٢١٤ - حدثنا يحيى بن يعلى الأسلمي عن عثمان بن الأسود قال: حضرنا مجاهد ونحن نغسل ميتًا فقال: وضئوه (وضوءه) (١) للصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ ہم میت کو غسل دے رہے تھے کہ حضرت مجاہد ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا : اس کو نماز والا وضو کرواؤ۔