کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: بیٹھنے ، اس کی کیفیت ، اور سب سے بہتر محفل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12918
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سب سے زیادہ بہتر محفل وہ ہے جو زیادہ گنجائش والی ہو ۔ “
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے اور وہ ثقہ ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حدیث نمبر: 12919
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " إِذَا انْتَهَى أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَجْلِسِ ، فَإِنْ وُسِّعَ لَهُ فَلْيَجْلِسْ ، وَإِلَّا فَلْيَنْظُرْ أَوْسَعَ مَكَانٍ يَرَاهُ ، فَيَجْلِسُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
مصعب بن شیبہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص محفل کی آخری حد تک آئے اگر اس کے لئے گنجائش موجود ہو تو وہاں بیٹھ جائے ، اگر نہ ہو تو پھر وہ اس بات کا جائزہ لے کہ کون سی جگہ زیادہ گنجائش والی ہے ، جو وہ دیکھ رہا ہے ، تو وہ وہاں بیٹھ جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 12920
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤ " إِنَّ مِنَ التَّوَاضُعِ الرِّضَا بِالدُّونِ مِنْ شَرَفِ الْمَجَالِسِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَدْلَمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا وَالِدُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا طلحہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تواضع میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ محفل کے نمایاں حیثیت والے حصے کی بجائے کمتر حصے پر راضی ہو جایا جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سلیمان بن عبداللہ بن حدلم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور نہ اس کے باپ سے واقف ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سلیمان بن عبداللہ بن حدلم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور نہ اس کے باپ سے واقف ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 12921
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، عَنْ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَا مِنْ رَجُلٍ يَأْتِي قَوْمًا وَيُوَسِّعُونَ لَهُ حَتَّى يَرْضَى ، إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ رِضَاهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بھی شخص لوگوں کے پاس آئے اور وہ لوگ اس کے لئے گنجائش پیدا کر دیں ، یہاں تک کہ وہ شخص راضی ہو جائے ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ ان لوگوں سے راضی ہو جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 12922
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " اتَّقُوا هَذِهِ الْمَذَابِحَ " . يَعْنِي الْمَحَارِيبَ . ¤ قُلْتُ : الْمَحَارِيبُ صُدُورُ الْمَجَالِسِ . كَذَلِكَ ذَكَرَهُ ابْنُ الْأَثِيرِ فِي مَادَّةِ : حَرَبَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ فِي رِوَايَتِهِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ وَلَيْسَ هَذَا مِنْهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ان مذابح سے بچنے کی کوشش کرو ۔ راوی کہتے ہیں : اس سے مراد محاریب ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں محاریب سے مراد محفل میں نمایاں حیثیت کی جگہ ( یعنی محفل میں صاحب صدر کی جگہ ہے ) ابن اثیر نے حرب کے مادہ میں اسی طرح اس کا ذکر کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغرا ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ابن مدینی نے اسے اس روایت میں ضعیف قرار دیا ہے ، جو یہ اعمش سے نقل کرتا ہے ، اور
یہ روایت ان روایات میں سے ایک نہیں ہے ۔

حدیث نمبر: 12923
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةٍ قَالَ : ¤ كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْلِسُ الْقُرَيْفِصَاءَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکڑوں بیٹھنے کے طور پر تشریف فرما ہوتے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 12924
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : ¤ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ ، فَضَمَّ رِجْلَيْهِ فَأَقَامَهُمَا ، وَاحْتَبَى بِيَدَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ لِاخْتِلَاطِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے پاس تشریف فرما تھے آپ نے اپنی دونوں ٹانگیں ملا کے انہیں کھڑا کیا ہوا تھا ، اور دونوں ہاتھوں کے ذریعے احتباء کیا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے متروک ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 12925
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ : ¤ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَلَسَ نَصَبَ رُكْبَتَيْهِ وَاحْتَبَى بِيَدَيْهِ . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ : احْتَبَى بِيَدَيْهِ فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْغِفَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف فرما ہوتے تھے ، تو آپ اپنے گھٹنے کھڑے کر لیتے تھے اور دونوں ہاتھوں کے ذریعے احتباء کر لیتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے کہ آپ اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے احتباء کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن ابوعمرہ غفاری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن ابوعمرہ غفاری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔