مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ وَكَيْفِيَّتِهِ وَخَيْرِ الْمَجَالِسِ باب: بیٹھنے ، اس کی کیفیت ، اور سب سے بہتر محفل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12924
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : ¤ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ ، فَضَمَّ رِجْلَيْهِ فَأَقَامَهُمَا ، وَاحْتَبَى بِيَدَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ لِاخْتِلَاطِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے پاس تشریف فرما تھے آپ نے اپنی دونوں ٹانگیں ملا کے انہیں کھڑا کیا ہوا تھا ، اور دونوں ہاتھوں کے ذریعے احتباء کیا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے متروک ہے ۔