مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ افْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ باب: تم لوگ کشادگی اختیار کرو ! اللہ تعالیٰ تمہیں کشادگی عطا کرے گا
حدیث نمبر: 12926
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " لَا يَقُومُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ مِنْ مَجْلِسِهِ ، وَلَكِنِ افْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی شخص دوسرے شخص کے لئے اپنی جگہ سے نہ کھڑا ہو بلکہ تم کشادگی اختیار کرو ، اللہ تعالیٰ تمہیں کشادگی نصیب کرے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔