مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ وَكَيْفِيَّتِهِ وَخَيْرِ الْمَجَالِسِ باب: بیٹھنے ، اس کی کیفیت ، اور سب سے بہتر محفل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12925
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ : ¤ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَلَسَ نَصَبَ رُكْبَتَيْهِ وَاحْتَبَى بِيَدَيْهِ . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ : احْتَبَى بِيَدَيْهِ فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْغِفَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف فرما ہوتے تھے ، تو آپ اپنے گھٹنے کھڑے کر لیتے تھے اور دونوں ہاتھوں کے ذریعے احتباء کر لیتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے کہ آپ اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے احتباء کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن ابوعمرہ غفاری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔