مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ وَكَيْفِيَّتِهِ وَخَيْرِ الْمَجَالِسِ باب: بیٹھنے ، اس کی کیفیت ، اور سب سے بہتر محفل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " اتَّقُوا هَذِهِ الْمَذَابِحَ " . يَعْنِي الْمَحَارِيبَ . ¤ قُلْتُ : الْمَحَارِيبُ صُدُورُ الْمَجَالِسِ . كَذَلِكَ ذَكَرَهُ ابْنُ الْأَثِيرِ فِي مَادَّةِ : حَرَبَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ فِي رِوَايَتِهِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ وَلَيْسَ هَذَا مِنْهَا . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ان مذابح سے بچنے کی کوشش کرو ۔ راوی کہتے ہیں : اس سے مراد محاریب ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں محاریب سے مراد محفل میں نمایاں حیثیت کی جگہ ( یعنی محفل میں صاحب صدر کی جگہ ہے ) ابن اثیر نے حرب کے مادہ میں اسی طرح اس کا ذکر کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغرا ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ابن مدینی نے اسے اس روایت میں ضعیف قرار دیا ہے ، جو یہ اعمش سے نقل کرتا ہے ، اور
یہ روایت ان روایات میں سے ایک نہیں ہے ۔