مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ وَكَيْفِيَّتِهِ وَخَيْرِ الْمَجَالِسِ باب: بیٹھنے ، اس کی کیفیت ، اور سب سے بہتر محفل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12919
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " إِذَا انْتَهَى أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَجْلِسِ ، فَإِنْ وُسِّعَ لَهُ فَلْيَجْلِسْ ، وَإِلَّا فَلْيَنْظُرْ أَوْسَعَ مَكَانٍ يَرَاهُ ، فَيَجْلِسُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
مصعب بن شیبہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص محفل کی آخری حد تک آئے اگر اس کے لئے گنجائش موجود ہو تو وہاں بیٹھ جائے ، اگر نہ ہو تو پھر وہ اس بات کا جائزہ لے کہ کون سی جگہ زیادہ گنجائش والی ہے ، جو وہ دیکھ رہا ہے ، تو وہ وہاں بیٹھ جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔