حدیث نمبر: 10374
عَنْ عُرْوَةَ فِي مَنْ قُتِلَ يَوْمَ أَجْنَادِينَ بِأَجْنَادِينَ : ¤ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسِ بْنِ مَنَافٍ : أَبَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمِ بْنِ هُصَيْصٍ : تَمِيمُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ ، وَجُنْدَبُ بْنُ حَمَمَةَ الدَّوْسِيُّ حَلِيفُ بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ : عَمْرُو بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : حَجَّاجُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : الْحَارِثُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : سَعِيدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنُ قَيْسٍ . ¤ وَمِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ : نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِ عُرْوَةَ : ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
عروہ نے یوم اجنادین میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : قریش کی شاخ بنو عبدمناف سے تعلق رکھنے والے سیدنا ابان بن سعید بن العاص رضی الله عنہ قریش کی شاخ بنوسہم بن ہصیص سے تعلق رکھنے والے سیدنا تمیم بن حارث بن قیس اور سیدنا جندب بن حممہ دوسی رضی اللہ عنہ جو بنوامیہ بن عبد شمس کے حلیف تھے ۔ قریش کی شاخ بنوامیہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمرو بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنوسہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حجاج بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعید بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ بنو عدی بن کعب سے تعلق رکھنے والے سیدنا نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں عروہ کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 10375
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أَجْنَادِينَ : ¤ مِنْ قُرَيْشٍ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : تَمِيمُ بْنُ الْحَارِثِ بْنُ قَيْسٍ ، وَجُنْدُبُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَمْحَمَةَ الدَّوْسِيُّ حَلِيفُ بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ . ¤ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : حَجَّاجُ بْنُ الْحَارِثِ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : الْحَارِثُ بْنُ أَبِي قَارِبٍ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : سَعِيدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ . رَوَاهُ كُلَّهُ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابن شہاب نے یوم اجنادین میں جام شہادت کرنے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا تمیم بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ اور سیدنا جندب بن عمرو بن حممہ روسی رضی اللہ عنہ جو بنوامیہ بن عبد شمس کے حلیف تھے قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حجاج بن حارث رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن ابوقارب رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعید بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ انہوں نے یہ تمام روایات ایک سند کے ساتھ نقل کی ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 10376
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أَجْنَادِينَ : ¤ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : حَجَّاجُ بْنُ الْحَارِثِ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : الْحَارِثُ بْنُ الْحَارِثِ . ¤ رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق نے یوم اجنادین میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حجاج بن حارث رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن حارث رضی اللہ عنہ ۔ امام طبرانی نے ان دونوں کا ذکر ایک سند کے ساتھ کیا ہے ، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 10377
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ . ¤
محمد محی الدین
معایہ بن قرہ نے اپنے والد سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : ” جنگ قادسیہ کے موقع پر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فارس کے حکمران کو پیغام بھیجا ( کہ وہ اس کو ملنا چاہتے ہیں ) پھر سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے ساتھ دس آدمیوں کو بھیجو انہوں نے اپنا لباس پہنا اپنے ساتھ ڈھال رکھی اور پھر روانہ ہو گئے ، یہاں تک کہ فارس کے حکمران کے پاس آئے انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: میرے لئے برلس ڈال دو پھر وہ اس پر تشریف فرما ہوئے اہل ایران کے سردار نے کہا: تم عرب لوگ میں جانتا ہوں کہ تم لوگ کس وجہ سے ہماری طرف آئے ہو تم ایسے لوگ ہو کہ تمہیں اپنے علاقوں میں کھانے کے لئے اتنا کچھ نہیں ملتا کہ جس سے تم سیر ہو سکو تو تم آؤ ہم تمہیں تمہاری ضرورت کے مطابق اناج دے دیتے ہیں کیونکہ ہم مجوس لوگ ہیں ہم تمہیں قتل کرنے کو ناپسند کرتے ہیں ، اور تم نے ہمارے پاس آ کر ہماری سرزمین کو خراب کر دیا ہے ، تو سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ہم اس وجہ سے نہیں آئے ہیں ہم ایسے لوگ تھے کہ ہم پتھروں کی اور بتوں کی عبادت کیا کرتے تھے جب ہم کوئی پتھر دوسرے پتھر سے زیادہ بہتر دیکھتے تھے ، تو پہلے والے کو پھینک دیتے تھے اور دوسرے والے کو لے لیتے تھے ہمیں اپنے پروردگار کی معرفت ہی نہیں تھی ، یہاں تک کہ اللہ نے ہماری طرف رسول کو مبعوث کیا جو ہم میں سے ہی تھے انہوں نے ہمیں اسلام کی دعوت دی تو ہم نے ان کی پیروی کی ہم اناج لینے کے لئے نہیں آئے ہیں ہمارے دشمنوں میں سے جو شخص اسلام کو ترک کرتا ہے ہمیں اس کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ہم اناج کی خاطر نہیں آئے ہیں ہم تمہارے جنگجو لوگوں کو قتل کرنے کے لئے آئے ہیں ، اور تمہارے بال بچوں کو قیدی بنانے کے لئے آئے ہیں جہاں تک تم نے اناج کا ذکر کیا ہے ، تو مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے ہمیں وہ اتنا نہیں ملتا کہ جس کے ذریعے ہم سیر ہو جائیں اور بعض اوقات ہمیں تسلی بخش پانی بھی نہیں ملتا اب ہم تمہاری سرزمین کی طرف آئے ہیں یہاں ہمیں بہت سا اناج ملتا ہے ، تو اللہ کی قسم ہم اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک یہ زمین یا تمہاری نہیں ہو جاتی یا ہماری نہیں ہو جاتی تو ایرانیوں کے سردار نے فارسی میں کہا: اس نے سچ کہا: ہے پھر اس نے فارسی میں کہا: کل تمہاری آنکھ پھوٹ جائے گی تو اگلے دن ان کی آنکھ پھوٹ گئی تھی اسے تیر لگا تھا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔