مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ بِالشَّامِ باب: ان لوگوں کا بیان ، جو شام میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 10376
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أَجْنَادِينَ : ¤ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : حَجَّاجُ بْنُ الْحَارِثِ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : الْحَارِثُ بْنُ الْحَارِثِ . ¤ رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
محمد بن اسحاق نے یوم اجنادین میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حجاج بن حارث رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن حارث رضی اللہ عنہ ۔ امام طبرانی نے ان دونوں کا ذکر ایک سند کے ساتھ کیا ہے ، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔