مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ بِالشَّامِ باب: ان لوگوں کا بیان ، جو شام میں شہید ہوئے
عَنْ عُرْوَةَ فِي مَنْ قُتِلَ يَوْمَ أَجْنَادِينَ بِأَجْنَادِينَ : ¤ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسِ بْنِ مَنَافٍ : أَبَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمِ بْنِ هُصَيْصٍ : تَمِيمُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ ، وَجُنْدَبُ بْنُ حَمَمَةَ الدَّوْسِيُّ حَلِيفُ بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ : عَمْرُو بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : حَجَّاجُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : الْحَارِثُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ . ¤ وَمِنْ قُرَيْشٍ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمٍ : سَعِيدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنُ قَيْسٍ . ¤ وَمِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ : نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِ عُرْوَةَ : ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤عروہ نے یوم اجنادین میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے : قریش کی شاخ بنو عبدمناف سے تعلق رکھنے والے سیدنا ابان بن سعید بن العاص رضی الله عنہ قریش کی شاخ بنوسہم بن ہصیص سے تعلق رکھنے والے سیدنا تمیم بن حارث بن قیس اور سیدنا جندب بن حممہ دوسی رضی اللہ عنہ جو بنوامیہ بن عبد شمس کے حلیف تھے ۔ قریش کی شاخ بنوامیہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمرو بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنوسہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حجاج بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو سہم سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعید بن حارث بن قیس رضی اللہ عنہ بنو عدی بن کعب سے تعلق رکھنے والے سیدنا نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں عروہ کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے ۔