حدیث نمبر: 8101
عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُزَفَّتَةِ وَقَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " . ¤ قَالَ : قُلْتُ : وَمَا الْمُزَفَّتَةُ ؟ قَالَ : الْمُقَيَّرُ . قَالَ : قُلْتُ : فَالرَّصَاصُ وَالْقَارُورَةُ ؟ قَالَ : وَمَا بَأْسٌ بِهِمَا ؟ قَالَ : قُلْتُ : فَإِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَهُمَا . قَالَ : دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ ، فَإِنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ . قَالَ : قُلْتُ : صَدَقْتَ السُّكْرُ حَرَامٌ فَالشَّرْبَةُ وَالشَّرْبَتَانِ عَلَى طَعَامِنَا ؟ قَالَ : الْمُسْكِرُ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ حَرَامٌ . وَقَالَ : الْخَمْرُ مِنَ الْعِنَبِ ، وَالتَّمْرِ ، وَالْعَسَلِ ، وَالْحِنْطَةِ ، وَالشَّعِيرِ ، وَالذُّرَةِ فَمَا خُمِّرَتْ مِنْ تِلْكَ فَهُوَ الْخَمْرُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : حُرِّمَتِ الْخَمْرُ ، وَهِيَ مِنَ الْعِنَبِ ، وَالتَّمْرِ ، وَالْعَسَلِ ، وَالْحِنْطَةِ ، وَالشَّعِيرِ ، وَالذُّرَةِ فَذَكَرَهُ . وَزَادَ الْبَزَّارُ بَعْدَ قَوْلِهِ : دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ ؛ فَإِنَّهَا كَلِمَةُ حُكْمٍ أَخَذَ بِهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ . ¤ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
مختار بن فلفل بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” مزفت “ سے منع کیا ہے ، اور یہ ارشاد فرمایا ہے : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا : مزفت سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : مقیر ( تارکول جیسی ایک چیز ) ، راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : سیسے ( یا قلعی ) اور شیشے کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے میں نے دریافت کیا : لوگ ان دونوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں ، انہوں نے کہا: جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے اسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف چلے جاؤ ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے ، ویسے ہر نشہ آور چیز حرام ہے ، میں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے ، ہر نشہ آور چیز حرام ہے ، خواہ ہمارے کھانے کے بعد اس کے ایک یا دو گھونٹ ہوں ؟ انہوں نے کہا: نشہ آور چیز کی تھوڑی اور زیادہ مقدار حرام ہے ، پھر انہوں نے کہا: خمر کشمش سے ، کھجور سے ، شہد سے ، گندم سے ، جو سے اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے ، ان میں سے جو بھی خمر ہو گی ، وہ خمر شمار ہو گی ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” خمر کو حرام قرار دیا گیا ہے ، یہ کشمش ، کھجور ، شہد ، گندم ، جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے “ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ، امام بزار نے ان کے ان الفاظ کے بعد : ” تم اس چیز کو چھوڑ دو ! جو تمہیں شک میں مبتلا کرے ، اور اس چیز کی طرف جاؤ ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے “ ۔ اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” یہ ایک فیصلہ کن بات ہے ، تم سے پہلے کے لوگوں نے اسے اختیار کر لیا تھا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 8102
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ شَرَابٍ بِالْيَمَنِ يُقَالُ لَهُ : الْبَتْعُ وَالْمِزْرُ فَقَالَ : " مَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یمن میں موجود ایک شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا : جسے ” بتع “ اور ” مزر“ کہا: جاتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو چیز نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 8103
وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَمَّا يُصْنَعُ فِي الظُّرُوفِ ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ، جسے برتنوں میں تیار کیا جاتا ہے ، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے ، لیکن ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے ، لیکن ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8104
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ الْإِفْرِيقِيُّ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم افریقی ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم افریقی ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8105
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْجَصَّاصُ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : رُبَّمَا يَهِمُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز ، حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جصاص ہے ، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ، اور یہ کہا: ہے : یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جصاص ہے ، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ، اور یہ کہا: ہے : یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 8106
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ہر نشہ آور چیز ، خمر ہے ، اور ہر نشہ آور چیز ، حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، ( اور اس میں ) ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، ( اور اس میں ) ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8107
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ [ فِي آخِرِ الزَّمَانِ]] يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” آخری زمانے میں میری امت کے لوگ شراب پییئں گے ، اور وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8108
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْجَرِّ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ وَكُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ الْأَوْعِيَةِ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیده میمونہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” تم ، دباء ، مٹکے اور مزفت میں نبیذ تیار نہ کرو اور جو مشروب نشہ کر دے ، وہ حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ، جس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس باب سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر ، برتنوں سے متعلق باب ، میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔