مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُسْكِرُ . باب: اس چیز کا بیان ، جو نشہ کر دے
حدیث نمبر: 8103
وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَمَّا يُصْنَعُ فِي الظُّرُوفِ ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ، جسے برتنوں میں تیار کیا جاتا ہے ، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے ، لیکن ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔