مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُسْكِرُ . باب: اس چیز کا بیان ، جو نشہ کر دے
حدیث نمبر: 8105
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْجَصَّاصُ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : رُبَّمَا يَهِمُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز ، حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جصاص ہے ، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ، اور یہ کہا: ہے : یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے ۔