حدیث نمبر: 8109
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ کر دے ، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس بن سعد ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس بن سعد ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 8110
وَعَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ : لَهُ أَحَادِيثُ لَا يُتَابَعُ مِنْهَا عَلَى شَيْءٍ ، وَذَكَرَ لَهُ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ فِي بَابِ مَا يُسْكِرُ فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْوَرَقَةِ بِمَقْلُوبِهَا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” جس کی زیادہ مقدار نشہ کر دے ، اُس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق باشی ہے عقیلی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں ، جن میں سے کسی نے اس کی متابعت نہیں کی گئی امام ذہبی نے اس کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ۔ اس سے پہلے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے جو اس چیز سے متعلق باب میں ہے جو نشہ کر دے وہ اس ورق کے آغاز میں گزری ہے ، جو پلٹا گیا ہے ، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔