مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُسْكِرُ . باب: اس چیز کا بیان ، جو نشہ کر دے
حدیث نمبر: 8102
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ شَرَابٍ بِالْيَمَنِ يُقَالُ لَهُ : الْبَتْعُ وَالْمِزْرُ فَقَالَ : " مَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یمن میں موجود ایک شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا : جسے ” بتع “ اور ” مزر“ کہا: جاتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو چیز نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔