حدیث نمبر: 5171
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ بَعُدَ مِنَ النَّارِ مِائَةَ عَامٍ سَيْرَ الْمُضْمَرِ الْجَوَادِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص رمضان کے علاوہ اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے وہ جہنم سے ایک سو سال کی مسافت جتنا دور ہو جاتا ہے ، جسے کوئی تربیت یافتہ گھوڑا ( ایک سو سال میں طے کرتا ہے ) “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 5172
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کے اور جہنم کے درمیان ایک خندق حائل کر دیتا ہے ، جو اتنی ( بڑی ) ہوتی ہے کہ جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 5173
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صِيَامُ الْمَرْءِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُبْعِدُهُ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سَبْعِينَ عَامًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ کی راہ میں آدمی کا روزہ رکھنا اسے جہنم سے ستر برس کی مسافت جتنا دور کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5174
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : " سَبْعِينَ خَرِيفًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِي إِسْنَادِ السَّبْعِينَ بَقِيَّةُ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُرْجَانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص اور جہنم کے درمیان اتنی خندق حائل کر دیتا ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ستر برس کی مسافت جتنی ( خندق حائل کر دیتا ہے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور ستر برس کی مسافت والی روایت کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے پہلی روایت کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سلیمان جرجانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور ستر برس کی مسافت والی روایت کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے پہلی روایت کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سلیمان جرجانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5175
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بَعُدَتْ مِنْهُ النَّارُ مَسِيرَةَ مِائَةِ عَامٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے جہنم اس سے ایک سو سال کی مسافت جتنی دور ہو جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 5176
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بَعَّدَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ مَسِيرَةَ مِائَةِ عَامٍ ; رَكْضَ الْفَرَسِ الْجَوَادِ الْمُضْمَرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُطَّرِحٌ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے ایک سو سال کی مسافت جتنا دور کر دیتا ہے ، جو مسافت تربیت یافتہ تیز رفتار گھوڑا ( ایک سو سال میں طے کرتا ہے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مطرح ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مطرح ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5177
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَرِيضَةً بَاعَدَ اللَّهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ كَمَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعِ ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا تَطَوُّعًا بَاعَدَ اللَّهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ; وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن فرض روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے جہنم کو اتنا دور کر دیتا ہے جتنا آسمانوں اور سات زمینوں کے درمیان فاصلہ ہے ، اور جو شخص ایک دن نفلی روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ جہنم کو اس سے اتنا دور کر دیتا ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 5178
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُفْيَانَ الْأَزْدِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ رَجُلٍ يَصُومُ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا بَاعَدَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ مِقْدَارَ مِائَةِ عَامٍ " . ¤ قَالَ حَبِيبٌ لِأَبِي بِشْرٍ : مِائَتَيْ عَامٍ ؟ قَالَ أَبُو بِشْرٍ لِعَثَّامَةَ بْنِ قَيْسٍ : لَقَدْ ظَنَنْتُ ذَلِكَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ : إِنَّمَا أُحَدِّثُكُمْ بِمَا سَمِعْتُ ، لَيْسَ أُحَدِّثُكُمْ بِمَا تُحَدِّثُونِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ . وَأَبُو بِشْرٍ لَا أَعْرِفُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن سفیان ازدی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس شخص کو جہنم سے ایک سو سال کی مسافت جتنا دور کر دیتا ہے ۔ حبیب نامی راوی نے ابوبشر سے دریافت کیا : کیا دو سو سال کی مسافت جتنا ؟ تو ابوبشر نے عثامہ بن قیس سے کہا: میرا یہی خیال ہے ، تو عبداللہ بن سفیان نے کہا: میں تمہیں وہ حدیث بیان کروں گا ، جو میں نے سنی ہے میں تم لوگوں کو وہ حدیث بیان نہیں کروں گا ، جو تم نے مجھے بیان کی ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، ابوبشر نامی راوی سے واقف نہیں ہوں ، اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، ابوبشر نامی راوی سے واقف نہیں ہوں ، اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 5179
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَفْضَلُ الْغُزَاةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَادِمُهُمْ ثُمَّ الَّذِي يَأْتِيهِمْ بِالْأَخْبَارِ ، وَأَخَصُّهُمْ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً الصَّائِمُ " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ مِهْرَانَ الْحَدَّادُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا شخص وہ ہے ، جو ان لوگوں کی خدمت کرتا ہو ، پھر وہ جو ان لوگوں کے پاس اطلاعات لے کے آتا ہوں ( یعنی جاسوسی کرتا ہو ) اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت کے اعتبار سے ان سب سے زیادہ ( فضیلت والا شخص ) روزہ دار شخص ہے “ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو مکمل روایت آگے چل کر جہاد سے متعلق باب میں آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن مہران حداد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن مہران حداد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔