مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ أَفْضَلِ الصَّوْمِ . باب: سب سے زیادہ فضیلت والا روزہ
حدیث نمبر: 5170
عَنْ صَدَقَةَ الدِّمَشْقِيِّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَسْأَلُهُ عَنِ الصَّوْمِ ؟ فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ الصِّيَامِ صِيَامَ أَخِي دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَصَدَقَةُ ضَعِيفٌ ، وَإِنْ كَانَ فِيهِ بَعْضُ تَوْثِيقٍ ، وَلَمْ يُدْرِكِ ابْنَ عَبَّاسٍ . ¤محمد محی الدین
صدقہ دمشقی بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے روزے کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے : ” روزہ رکھنے کا سب سے زیادہ فضیلت والا طریقہ میرے بھائی سیدنا داؤد علیہ السلام کا طریقہ ہے وہ ایک دن ( نفلی ) روزہ رکھا کرتے تھے ، اور ایک دن روزہ نہیں رکھا کرتے تھے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ صدقہ نامی راوی ضعیف ہے اگرچہ اس میں کچھ توثیق پائی جاتی ہے ، لیکن اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔