مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ . باب: جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : " سَبْعِينَ خَرِيفًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِي إِسْنَادِ السَّبْعِينَ بَقِيَّةُ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُرْجَانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص اور جہنم کے درمیان اتنی خندق حائل کر دیتا ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ستر برس کی مسافت جتنی ( خندق حائل کر دیتا ہے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور ستر برس کی مسافت والی روایت کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے پہلی روایت کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سلیمان جرجانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔