مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ . باب: جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَفْضَلُ الْغُزَاةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَادِمُهُمْ ثُمَّ الَّذِي يَأْتِيهِمْ بِالْأَخْبَارِ ، وَأَخَصُّهُمْ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً الصَّائِمُ " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ مِهْرَانَ الْحَدَّادُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا شخص وہ ہے ، جو ان لوگوں کی خدمت کرتا ہو ، پھر وہ جو ان لوگوں کے پاس اطلاعات لے کے آتا ہوں ( یعنی جاسوسی کرتا ہو ) اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت کے اعتبار سے ان سب سے زیادہ ( فضیلت والا شخص ) روزہ دار شخص ہے “ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو مکمل روایت آگے چل کر جہاد سے متعلق باب میں آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن مہران حداد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔