حدیث نمبر: 5178
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُفْيَانَ الْأَزْدِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ رَجُلٍ يَصُومُ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا بَاعَدَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ مِقْدَارَ مِائَةِ عَامٍ " . ¤ قَالَ حَبِيبٌ لِأَبِي بِشْرٍ : مِائَتَيْ عَامٍ ؟ قَالَ أَبُو بِشْرٍ لِعَثَّامَةَ بْنِ قَيْسٍ : لَقَدْ ظَنَنْتُ ذَلِكَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ : إِنَّمَا أُحَدِّثُكُمْ بِمَا سَمِعْتُ ، لَيْسَ أُحَدِّثُكُمْ بِمَا تُحَدِّثُونِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ . وَأَبُو بِشْرٍ لَا أَعْرِفُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن سفیان ازدی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس شخص کو جہنم سے ایک سو سال کی مسافت جتنا دور کر دیتا ہے ۔ حبیب نامی راوی نے ابوبشر سے دریافت کیا : کیا دو سو سال کی مسافت جتنا ؟ تو ابوبشر نے عثامہ بن قیس سے کہا: میرا یہی خیال ہے ، تو عبداللہ بن سفیان نے کہا: میں تمہیں وہ حدیث بیان کروں گا ، جو میں نے سنی ہے میں تم لوگوں کو وہ حدیث بیان نہیں کروں گا ، جو تم نے مجھے بیان کی ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، ابوبشر نامی راوی سے واقف نہیں ہوں ، اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5178
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف