کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اسی سے متعلق بیان ، مسجد کی کرامت کا بیان اور مسجد میں جن کاموں کو کرنے سے منع کیا گیا ہے جیسے انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کرنا حدود قائم کرنا کوئی چیز فروخت کرنا اور اس طرح کے دیگر امور
حدیث نمبر: 2046
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُسَلُّ السُّيُوفُ وَلَا تُنْثَرُ النَّبْلُ فِي الْمَسَاجِدِ ، وَلَا يُحْلَفُ بِاللَّهِ فِي الْمَسَاجِدِ ، وَلَا يُمْنَعُ الْقَائِلَةُ فِي الْمَسَاجِدِ مُقِيمًا وَلَا ضَيْفًا، وَلَا تُبْنَى بِالتَّصَاوِيرِ وَلَا تُزَيَّنُ بِالْقَوَارِيرِ ، فَإِنَّمَا بُنِيَتْ بِالْأَمَانَةِ وَشُرِّفَتْ بِالْكَرَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ جَبَلَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مسجد میں تلوار کو سونتا نہ جائے نیزے کو لہرایا نہ جائے اور مساجد میں اللہ کے نام کا حلف نہ اٹھایا جائے اور مساجد میں کسی شخص کو آرام کرنے سے منع نہ کیا جائے خواہ وہ مقیم ہو یا مہمان ہو اور ( مساجد میں ) تصاویر نہ بنائی جائیں اور شیشے کے ذریعے آراستہ نہ کیا جائے انہیں امانت کے لئے ( یعنی عبادت کی ادائیگی کے لئے ) بنایا گیا ہے ، اور کرامت کے ذریعے شرف عطا کیا گیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن جبلہ ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2046
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2047
وَعَنْ مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : بَيْنَا أَنَا مَعَ أَبِي سَعِيدٍ وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ دَخَلْنَا الْمَسْجِدَ فَإِذَا رَجُلٌ جَالِسٌ فِي وَسَطِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا مُشَبِّكًا أَصَابِعَهُ بَعْضَهَا فِي بَعْضٍ ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَفْطَنِ الرَّجُلُ لِإِشَارَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ فَقَالَ : " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يُشَبِّكَنَّ ، فَإِنَّ التَّشْبِيكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَزَالُ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے غلام بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے وہ مسجد میں داخل ہوئے تو مسجد کے درمیان میں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا وہ احتباء کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور اس نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کی ہوئی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ بھی کیا لیکن اس شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اشارہ سمجھ میں نہیں آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص مسجد میں موجود ہو تو وہ اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل نہ کرے کیونکہ انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کرنا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے ، اور کوئی شخص جب تک مسجد میں موجود رہتا ہے وہ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکل جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2047
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2048
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2048
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2049
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ قَالُوا : سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ وَمَجَانِينَكُمْ وَخُصُومَاتِكُمْ وَأَصْوَاتَكُمْ وَسَلَّ سُيُوفِكُمْ وَإِقَامَةَ حُدُودِكُمْ ، وَجَمِّرُوهَا فِي سَبْعٍ ، وَاتَّخِذُوا عَلَى أَبْوَابِ مَسَاجِدِكُمُ الْمَطَاهِرَ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ وَاثِلَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ اللَّيْثِيُّ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اپنی مساجد سے اپنے بچوں اپنے پاگلوں اپنے جھگڑوں اور اپنی آوازوں تلواروں کو سونتنے اور حدود قائم کرنے سے دور رکھو اور ہفتے میں ایک دفعہ یہاں خوشبو سلگاؤ اور اپنی مساجد کے دروازوں پر طہارت خانے بنواؤ“ ۔ میں یہ کہتا ہوں : سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر لیثی شامی ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2049
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2050
وَعَنْ مَكْحُولٍ رَفَعَهُ إِلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَرَفَعَهُ مُعَاذٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ وَخُصُومَاتِكُمْ وَحُدُودَكُمْ وَشِرَاءَكُمْ وَبَيْعَكُمْ ، وَجَمِّرُوهَا يَوْمَ جُمَعِكُمْ وَاجْعَلُوا عَلَى أَبْوَابِهَا مَطَاهِرَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَمَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ ، قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ : " لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ " فِي آخِرِ الْحُدُودِ . ¤
محمد محی الدین
مکحول نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تک ” مرفوع “ روایت کے طور پر اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے : ” اپنی مساجد کو اپنے بچوں اپنے جھگڑوں اپنی حدودوں اپنی خرید و فروخت سے بچا کے رکھو اور جمعہ کے دن اس میں خوشبو لگاؤ اور ان کے دروازوں پر طہارت خانے بنواؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مکحول نامی شخص نے سیدنا معاذ سے سماع نہیں کیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے آئے گی کہ مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں یہ حدود سے متعلق باب کے آخر میں آئے گی ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2050
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «المعجم الكبير للطبراني بقية الميم رواية ابل الكوفة المراسيل حديث 17186»
حدیث نمبر: 2051
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي الْمَسْجِدِ فَقَلَّبَ رَجُلٌ نَبْلًا فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : أَمَا كَانَ هَذَا يَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ تَقْلِيبِ السِّلَاحِ فِي الْمَسْجِدِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الْبِلَادِ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس مسجد میں موجود تھے ایک شخص نے نیزے کو الٹا پلٹا تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا یہ شخص یہ بات نہیں جانتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ہتھیار لہرانے سے منع فرمایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوالبلاد ہے ، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2051
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف