مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي كَرَامَةِ الْمَسَاجِدِ وَمَا نُهِيَ عَنْ فِعْلِهِ فِيهَا مِنْ تَشْبِيكِ الْأَصَابِعِ وَإِقَامَةِ الْحُدُودِ وَالْبَيْعِ وَنَحْوِ ذَلِكَ . باب: اسی سے متعلق بیان ، مسجد کی کرامت کا بیان اور مسجد میں جن کاموں کو کرنے سے منع کیا گیا ہے جیسے انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کرنا حدود قائم کرنا کوئی چیز فروخت کرنا اور اس طرح کے دیگر امور
حدیث نمبر: 2051
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي الْمَسْجِدِ فَقَلَّبَ رَجُلٌ نَبْلًا فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : أَمَا كَانَ هَذَا يَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ تَقْلِيبِ السِّلَاحِ فِي الْمَسْجِدِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الْبِلَادِ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ . ¤محمد محی الدین
محمد بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس مسجد میں موجود تھے ایک شخص نے نیزے کو الٹا پلٹا تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا یہ شخص یہ بات نہیں جانتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ہتھیار لہرانے سے منع فرمایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوالبلاد ہے ، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ۔