حدیث نمبر: 2049
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ قَالُوا : سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ وَمَجَانِينَكُمْ وَخُصُومَاتِكُمْ وَأَصْوَاتَكُمْ وَسَلَّ سُيُوفِكُمْ وَإِقَامَةَ حُدُودِكُمْ ، وَجَمِّرُوهَا فِي سَبْعٍ ، وَاتَّخِذُوا عَلَى أَبْوَابِ مَسَاجِدِكُمُ الْمَطَاهِرَ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ وَاثِلَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ اللَّيْثِيُّ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اپنی مساجد سے اپنے بچوں اپنے پاگلوں اپنے جھگڑوں اور اپنی آوازوں تلواروں کو سونتنے اور حدود قائم کرنے سے دور رکھو اور ہفتے میں ایک دفعہ یہاں خوشبو سلگاؤ اور اپنی مساجد کے دروازوں پر طہارت خانے بنواؤ“ ۔ میں یہ کہتا ہوں : سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر لیثی شامی ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2049
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف