تحریر: غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری حفظ اللہ
سوال :
حمل ساقط ہونے کے بعد عورت کو جو خون آتا ہے، کیا وہ نفاس کا ہو گا ؟
جواب :
اسقاطِ حمل (Miscarriage) کی صورت میں دیکھنا ہو گا کہ حمل واضح ہے یا نہیں۔ اگر وہ واضح ہے تو خون نفاس کا ہی ہو گا۔ حمل نوے دن میں واضح ہو جاتا ہے۔ اگر حمل واضح نہیں تو وہ خون نفاس کا نہیں۔