یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔
66- کیا ”اَلْمُنْتَقِم“ اللہ تعالیٰ کا نام ہے؟
”مُنْتَقِم“ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں شامل نہیں، کیونکہ اسماء حسنیٰ میں اس کا استعمال مطلق طور پر نہیں ہوا۔ ہر وہ وصف جس کے ساتھ کوئی قید ہو، وہ اسماء میں شامل نہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے تمام نام مطلق طور پر کامل و اکمل ہیں، کسی بھی قید کے محتاج نہیں۔ یہ وصف جرموں کے مقابلے میں ذکر ہوا ہے۔ فرمایا:
إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ [السجدة: 22]
”یقیناً ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔“
لہٰذا یہ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں شامل نہیں۔ (ابن عثیمین: مجموع الفتاویٰ والرسائل: 72)