عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا ثواب
عن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الدنيا متاع، وخير متاع الدنيا المرأة الصالحة
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا سازو سامان ہے، اور دنیا کا بہترین سامان، نیک عورت ہے۔“
صحيح مسلم، کتاب الرضاع، باب خير متاع الدنيا المرأة الصالحة، رقم: 1469۔
عن أبى هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وخياركم خياركم لنسائهم خلقا
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے۔ اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے۔“
سنن ترمذي، أبواب النكاح، باب ما جاء في حق المرأة على زوجها، رقم: 1162۔ سلسلة الصحيحة، رقم: 284۔
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي، وإذا مات صاحبكم فدعوه
”تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہو، اور میں تم سب سے زیادہ اپنے گھر والوں سے حسنِ سلوک کرنے والا ہوں، اور جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اسے چھوڑ دو۔“ (یعنی اس کی کوتاہیوں کا تذکرہ نہ کرو)۔
سنن الترمذي، ابواب المناقب، باب فضل ازواج النبي ﷺ، رقم: 3895۔ سلسلة الصحيحة، رقم: 285۔
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
إنك لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا أجرت عليها حتى ما تجعل فى فم إمرأتك .
”بے شک تو اللہ کی رضا کی خاطر جو بھی خرچ کرے گا، تجھے اس کا ثواب ملے گا حتی کہ تو اپنی بیوی کے منہ میں جو لقمہ ڈالتا ہے، (اس کا ثواب بھی ملے گا)۔“
صحیح البخاری، کتاب الإيمان، باب ماجاء أن الأعمال بالنية والحسبة، رقم: 56۔ صحیح مسلم، کتاب الوصية، باب الوصية بالثلث، رقم: 1628۔
سیدنا ابو مسعود البدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
إذا أنفق الرجل على أهله يحتسبها فهو له صدقة .
”جب کوئی شخص اپنی بیوی پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔“
صحیح البخاری، أيضاً، رقم: 50۔ صحیح مسلم، کتاب الزكاة، باب فضل النفقة والصدقة على الأقربين، رقم: 1002۔