اکٹھے کھانا کھانے کی فضیلت صحیح احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

اکٹھے کھانا کھانے کی فضیلت

اکٹھے کھانے سے یہ فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ اللہ رب العزت کی طرف سے برکت کا نزول ہوتا ہے۔ جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
طعام الإثنين كافي الثلاثة ، وطعام الثلاثة كافي الأربعة
”دو آدمیوں کا کھانا تین کو، اور تین کا کھانا چار آدمیوں کو کفایت کر جاتا ہے۔“
صحيح البخاري، كتاب الاطعمة، باب طعام الواحد يكفى الاثنين، رقم: 5392 ـ صحيح مسلم، كتاب الاشربة، باب فضيلة المواساة في الطعام القليل، رقم: 2058.
اسی طرح ایک اور حدیث مبارک میں ہے کہ:
ایک آدمی کا کھانا دو کے لیے، دو آدمیوں کا کھانا چار کے لیے، اور چار کا کھانا آٹھ کے لیے کافی ہوتا ہے۔
صحيح مسلم، أيضًا، رقم: 2059.