مسلمان کی عزت کی حفاظت کرنے کا ثواب صحیح احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

مسلمان کی عزت کی حفاظت کرنے کا ثواب

عن أسماء بنت يزيد رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ذب عن عرض أخيه بالغيبة، كان حقا على الله أن يعتقه من النار
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی عزت سے برائی کو دور کیا، اللہ پر اس کا حق ہے کہ وہ اسے آگ سے آزاد کر دے۔“
صحيح الجامع الصغير، رقم: 6240۔
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کے چہرے سے جہنم کی آگ ہٹا دے گا۔“
سنن ترمذی، کتاب البر والصلة، باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، رقم: 1931۔ صحيح الجامع الصغير، رقم: 6262۔