اللہ کے صفاتی ناموں پر بچوں کے اسلامی نام

فونٹ سائز:
یہ اقتباس مکتبہ دارالسلام کے شعبہ تصنیف و تالیف کی شائع کردہ کتاب ناموں کی ڈکشنری اور نومولود کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔
مضمون کے اہم نکات

ُ

اسماء الحسنی / اللہ تعالی کے نام

اسماء الحسنی

اسماء الحسنی میں سے جس اسم کے معنی آپ کو زیادہ پسند ہوں اس کے شروع میں درج ذیل الفاظ میں سے کوئی لفظ لگا کر نام رکھا جا سکتا ہے: عبد، مطیع، عبید، حمود، نجم، قمر، ذاکر، شاکر، سیف، خلیق، حبیب، امین، عزیز، شفیق، حفیظ، سعید، فضل محبت، مجیب، اسد، منیب، ساجد، حمید وغیرہ

الله ۔ معبود

یہ اللہ تعالی کے ذاتی نام کے طور پر قرآن مجید میں 2697 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الفاتحة: 1/1)

الاحد ۔ ایک

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الإخلاص: 1/112)

الاخر ۔ سب سے آخر

یعنی کائنات کے فنا ہو جانے کے بعد باقی رہ جانے والا۔ یہ سب سے آخر نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحدید: 57/3)

الأعلى ۔ بلند

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأعلى: 1/87)

الإله ۔ معبود

قرآن پاک میں بکثرت استعمال ہوا ہے۔ (البقرہ : 133/2)

الأول ۔ سب سے پہلے

یعنی کائنات میں سب سے پہلے۔ یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحديد: 3/57)

البارى ۔ بنانے والا، پیدا کرنے والا

یہ نام اللہ تعالی کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 54/2)

الباسط ۔ کشادگی کرنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 وسنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861 )

الباطن ۔ ہر چیز کا اندرونی حصہ ، پوشیده

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 4 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحدید: 57/3)

الباعث ۔ بھیجنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 و سنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

الباقي ۔ باقی رہنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث:3507)

البديع ۔ بغیر نمونہ کے نئی چیز بنانے والا

یہ نام اللہ تعالی کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 117/2)

البر ۔ محسن، نیکی کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الطور: 28/52)

البصير ۔ دیکھنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 42 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 96/2)

التواب ۔ بہت رجوع کرنے والا، توبہ قبول کر نیوالا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 11 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 37/2)

الجامع ۔ جمع کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (آل عمران: 9/3)

الجبار۔ تسلط والا، زبردست

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحشر: 23/59)

الجليل۔جلال والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

الحسيب ۔ نگران، حساب لینے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (النساء: 6/4)

الحفيظ ۔ نگهبان

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (سبا: 21/34)

الحق ۔ ثابت، جس کا وجود برحق ہے

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 9 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (النور: 25/24)

الحكم ۔ حاکم ،فیصلہ کرنے والا

(سنن أبي داود الأدب، حدیث: 4955 و جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

الحكيم ۔ حکمت و دانائی والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 94 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 32/2)

الحليم ۔ درگزر کرنے والا، بردبار

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 11 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 225/2)

الحميد ۔ تعریف کیا گیا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 17 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 267/2)

الحنان ۔ مہربان

(مسند احمد : 230/3)

الحي ۔ زندہ رہنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 5 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 255/2)

حييي ۔ بہت زیادہ حیا والا

(جامع الترمذى الدعوات حديث: 3556 )

الخافض ۔ ذلیل کرنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 و سنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

الخالق ۔ پیدا کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 8 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنعام: 102/6)

الخبير ۔ حقیقت احوال سے واقف اور آگاہ

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 45 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 234/2)

الخلاق ۔ بہت زیادہ پیدا کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحجر: 86/15)

الديان ۔ قاضی، غلبہ والا حاکم، حساب لینے والا

(صحيح البخاري، التوحيد قبل حديث: 7481)

ذو الجلال والإكرام ۔ عظمت و بزرگی اور عزت والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الرحمن: 27/55)

ذو الرحمة ۔ رحمت والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنعام: 133/6)

ذو الطول ۔ احسان والا، مہربانی کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (المؤمن: 3/40)

ذو العرش ۔ عرش والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 4 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (المؤمن: 15/40)

ذو عقاب ۔ سزا دینے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (حم السجدة: 43/41)

ذو الفضل ۔ فضل کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 13 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 105/2)

ذو القوة ۔ قوت والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الذاریات: 58/51)

ذو المغفرة ۔ بخشنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الرعد: 13/6)

الرافع ۔ بلند کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔( الاعمران : 55/3)

الرؤوف ۔ شفقت کرنے والا، مہربانی کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 10 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 143/2)

الرب ۔ پالنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 968 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الفاتحة: 1/2)

الرحمن ۔ مہربان

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 57 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الفاتحة: 1/1)

الرحيم ۔ رحم کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 114 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الفاتحة:3/1)

الرزاق ۔ بہت زیادہ رزق دینے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الذاریات: 58/51)

الرشيد ۔ ہدایت یافتہ، ہدایت کرنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حديث: 3507)

الرفيع الدرجات ۔ درجات بلند کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (المؤمن: 15/40)

الرقيب ۔ نگران

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (النساء: 1/4)

سبحان ۔ عیوب اور نقائص سے پاک

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 41 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (یوسف: 108/12)

ستير ۔ پردہ پوشی کرنے والا

(سنن النسائی، الغسل، حدیث: 406)

السلام ۔ سلامتی

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحشر: 23/59)

السميع ۔ دور اور نزدیک سے سننے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 47 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 127/2)

الشافي ۔ شفا دینے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3419)

الشاكر ۔ قدردان

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ ( البقرہ : 158/2)

الشكور ۔ قدردان

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 4 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (فاطر: 30/35)

الشهيد ۔ حاضر، گواہ

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 19 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (آل عمران: 98/3)

الصبور ۔ بردبار ، تحمل والا

(جامع الترمذى الدعوات حديث : 3507)

الصمد ۔ بے نیاز

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الإخلاص: 2/112)

الضار ۔ نقصان پہنچانے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

الظاهر ۔ غالب ، واضح

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحدید: 3/57)

العدل ۔ انصاف کرنے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

العزيز ۔ غالب، زبر دست

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 89 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 129/2)

العظيم ۔ بہت عظمت والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 6 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 255/2)

العفو ۔ معاف کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (النساء: 43/4)

العلام ۔ بہت زیادہ جاننے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 4 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (المائدۃ: 109/5)

العلي ۔ بلند، شریف ، سخت

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 8 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 255/2)

العليم ۔ بہت زیادہ جاننے والا، وسیع علم رکھنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 153 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 95,32,29)

الغافر ۔ بخشنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (المؤمن: 3/40)

الغالب ۔ غالب

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 5 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (یوسف: 21/12 )

الغفار ۔ بہت زیادہ معاف کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 5 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (طہ: 82/20)

الغفور ۔ بخشنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 91 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 173/2)

الغني ۔ بے پروا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 18 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 263/2)

الفاطر ۔ پیدا کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 6 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنعام: 14/6)

الفالق ۔ پھاڑنے والا

یہ نام اللہ تعالی کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنعام: 95/6)

الفتاح ۔ کھولنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (سبا: 26/34)

القابض ۔ کمی کرنے والا ، پکڑ نے والا

(جامع الترمذی، الدعوات،حدیث:3507‘ وسنن ابن ماجه الدعاء، حدیث:3861 )

قابل التوب ۔ توبہ قبول کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (المؤمن: 3/40)

القادر ۔ قدرت والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 7 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنعام: 37/6)

القاضي ۔ فیصلہ کرنے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3419)

القاهر ۔ غالب، بلند

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنعام: 61.18/6)

القدوس ۔ ہر نقص و عیب سے پاک ذات

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحشر: 23/59)

القريب ۔ نزدیک

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (ھود: 61/11)

القوى ۔ مضبوط ، طاقت ور، زور دار

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 9 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنفال: 52/8)

القهار ۔ بہت زیادہ قہر اور غصے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 6 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (یوسف: 39/12)

القيام ۔ ہر چیز کا نگہبان

(صحيح البخاري، التوحيد، حدیث: 7442 وجامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3418)

القيم ۔ متولی، منتظم

(صحيح البخاري، التهجد، حديث: 1120 والتوحيد حديث: 7499)

القيوم ۔ قائم و دائم، ہمیشہ رہنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 255/2)

الكبير ۔ بہت بڑا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 6 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحج: 62/22)

الكريم ۔ صاحبِ کرم

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (النمل: 40/27)

الكفيل ذمہ دار ، ضامن

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (النحل، 91/16)

اللطيف ۔ باریک سے باریک امور کو جاننے والا، انسانوں کے ساتھ بھلائی اور احسان کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 7 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الأنعام: 103/6)

الماجد ۔ بزرگی والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 و سنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

المالك ۔ مالک

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (آل عمران: 26/3)

المانع ۔ روکنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 وسنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

المؤخر ۔ سب سے آخر

(صحيح البخاري الدعوات، حدیث: 6317)

المؤمن ۔ امن دینے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحشر: 23/59)

المبدى ۔ پیدا کرنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 و سنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

المتعال ۔ بلند

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الرعد: 9/13)

المتعالى ۔ بلند

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

المتكبر ۔ کبریائی والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحشر: 23/59)

المتوفى ۔ پورا پورا لینے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (آل عمران: 55/3)

المتين ۔ مضبوط ، قوی

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الذاریات: 58/51)

المجيب ۔ قبول کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 7 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (هود: 61/11)

المجيد ۔ بزرگی والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (هود: 73/11 والبروج: 15/85)

المحصى ۔ شمار کرنے والا

(جامع الترمذى الدعوات،ب حدیث: 3507)

المحي ۔ زندہ کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (حم سجدة: 39/41)

المخرج ۔ نکالنے والا ، عیاں کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 72/2)

المخزى ۔ رسوا کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (التوبة: 2/9)

المذل ۔ ذلت دینے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 و سنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

المصور ۔ تصویر بنانے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحشر: 24/59)

المعز ۔ عزت دینے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507 وسنن ماجه الدعاء حديث:3861)

المعطى ۔ دینے والا

(سنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

المعيد ۔ لوٹانے والا، دوباره پیدا کرنے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507 وسنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

المغني مالدار کرنے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

المقتدر ۔ قوی ہونا، قدرت والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (القمر: 55)

المقدم ۔ سب سے پہلے

(صحيح البخاري الدعوات حدیث: 6317)

المقسط ۔ انصاف کرنے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507)

المقيت ۔ قدرت رکھنے والا ، روزی دینے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حديث: 3507)

الملك ۔ بادشاہ، حکمران

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 5 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (طه: 114/20)

المليك ۔ بادشاہ

یہ نام اللہ تعالی کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (القمر: 55/54)

المميت ۔ مارنے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

المنان ۔ بہت احسان کرنے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حديث: 3544)

المنتقم ۔ انتقام لینے والا

صفت الہی کے طور پر 4 مرتبہ قرآن میں اس معنی کے لیے لفظ ”ذوانتقام“ استعمال ہوا ہے لیکن یہ نام حدیث میں مذکور ہے۔ (جامع الترمذی، الدعوات، حدیث: 3507)

المنعم انعام اور احسان کرنے والا

یہ صفاتی نام (انعمت ) سورۂ فاتحہ سے ماخوذ ہے۔ جیسے محسن (أحسن الله) سے ماخوذ ہے۔ (القصص: 77/28)

المنزل ۔ اتارنے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3400)

المهيمن ۔ نگران، مخلوق کے اعمال کا خیال رکھنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الحشر: 23/59)

الموفى ۔ پورا پورا بدلہ دینے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔(ھود: 109/11)

النصير ۔ مددگار

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 4 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 107/2)

النور ۔ روشنی کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 5 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (النور: 35/24)

الهادى ۔ ہدایت دینے والا

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507)

الوارث ۔ وارث ، مالک

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507)

الواحد ۔ ایک، یکتا، منفرد

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 133/2)

الواجد ۔ ہر چیز کو پانے والا

(جامع الترمذي، الدعوات، حدیث: 3507 وسنن ابن ماجه الدعاء حديث: 3861)

الواسع ۔ بہت دینے والا، کشادگی والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 9 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 115/2)

الوالي ۔ مالک ، حاکم

(جامع الترمذى الدعوات، حدیث: 3507)

الوحيد۔ اکیلا

یہ صفاتی نام الاحد اور الواحد کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور اس اعتبار سے یہ صحیح ہی معلوم ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم

الودود ۔ محبت کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 2 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (هود: 90 والبروج: 14)

الوكيل ۔ کارساز

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 14 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (آل عمران: 173/3)

الولي ۔ حافظ، مددگار

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 15 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (البقرة: 257/2)

الوهاب ۔ بہت زیادہ عطا کرنے والا

یہ نام اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر قرآن مجید میں 3 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (آل عمران: 8/3)