یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔
4- اصول دین سے کیا مراد ہے؟
اصول دین کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ کبھی تو ایمان اور اسلام کے ارکان کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور کبھی اس سے عقیدے کی بحث مراد لی جاتی ہے اور کبھی اسلام کے وہ احکام مراد ہوتے ہیں جن کا علم ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے، جیسے زنا اور شراب کی حرمت۔ لہٰذا اصول دین ایسی اصطلاحوں کا نام ہے جو وضع کرنے والوں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ (اللجنة الدائمة: 17614)